پونچھ: جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں ہسپتال اور گردوارہ کے پاس ہوئے دھماکے میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ غور طلب ہو کہ منگل کی رات دیر گیے پونچھ قصبے کے ضلع اسپتال کے نزدیک واقع ایک مذہبی مقام کے نزدیک دھماکہ ہوا، جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پونچھ ہسپتال کے قریب ایک علاقے سے کم شدت کے مشتبہ دھماکے جیسی آواز کی اطلاع ملی ہے۔ دھماکے کی اصل نوعیت کا پتہ لگانے کے لیے معاملے کی ضروری تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حکام نے بتایا کہ دھماکے کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- پونچھ کے گردوارہ کے باہر دھماکہ
- پونچھ میں مشکوک افراد کی نقل وحرکت پر فوج کی فائرنگ، کرشنا گھاٹی سیکٹر میں پاکستانی ڈرون دیکھا گیا
اس معاملے میں حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ ہوتے ہی پولیس اور فوج کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فارنسک ماہرین کو جائے حادثہ پر بھیج دیا گیا ہے۔ تاہم ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ عسکریت پسندوں نے چینی گرینیڈ پھینک کر حملہ کیا جس سے دھماکہ ہوا۔ قابل ذکر ہو کہ فارنسک رپورٹ سے واضح ہو جائے گا کہ یہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا۔ فی الحال جائے وقوعہ پر سکیورٹی اہلکار جمع ہیں اور اس واقعے کی تفصیل سے تفتیش کر رہے ہیں۔ ہر طرف سے علاقے کی تلاشی لی جا رہی ہے۔