ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منشیات فروشی میں ملوث دو بھائی گرفتار - two drug peddlers arrested

two sibling drug peddlers arrested اننت ناگ پولیس نے ایک رہائشی مکان پر چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں منشیات ضبط کر لی ہے۔

اننت ناگ (جموں کشمیر) : منشیات کی بدعت کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن سری گفوارہ کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ کلان سریگفوارہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے پیر آصف رشید اور پیر توصیف رشید پسران پیر عبدالرشید نامی دو بھائی منشیات فروشی کا کاروبار کر رہے ہیں اور اپنے رہائشی مکان میں بھاری مقدار میں نشہ آور اشیاء جمع کر رکھی ہیں۔  اننت ناگ پولیس اور متعلقہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ پر مشتمل ایک تلاشی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے اس گھر کی تلاشی لی۔ گھر کی تلاشی کے دوران مکان سے تقریباً 9 کلو گرام چرس پاؤڈر اور 12 کوڈین فاسفیٹ کی بوتلیں برآمد ہوئیں جنہیں موقع پر ہی قبضے میں لے کر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس سلسلہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن سری گفوارہ میں مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔  اس سے قبل بھی اننت ناگ پولیس کی جانب سے کئی منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا اور ان سے بھاری مقدار میں منشیات ضبط کی گئیں۔ پولیس نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’سماج کو منشیات سے پاک بنانے میں پولیس کو اپنا بھرپور تعاون دیں۔‘‘

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 30, 2024, 12:23 PM IST

اننت ناگ (جموں کشمیر) : منشیات کی بدعت کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن سری گفوارہ کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ کلان سریگفوارہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے پیر آصف رشید اور پیر توصیف رشید پسران پیر عبدالرشید نامی دو بھائی منشیات فروشی کا کاروبار کر رہے ہیں اور اپنے رہائشی مکان میں بھاری مقدار میں نشہ آور اشیاء جمع کر رکھی ہیں۔

اننت ناگ پولیس اور متعلقہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ پر مشتمل ایک تلاشی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے اس گھر کی تلاشی لی۔ گھر کی تلاشی کے دوران مکان سے تقریباً 9 کلو گرام چرس پاؤڈر اور 12 کوڈین فاسفیٹ کی بوتلیں برآمد ہوئیں جنہیں موقع پر ہی قبضے میں لے کر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس سلسلہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن سری گفوارہ میں مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔

مزید پڑھیں: بارہمولہ میں ہیروئن سمیت منشیات فروش گرفتار

اس سے قبل بھی اننت ناگ پولیس کی جانب سے کئی منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا اور ان سے بھاری مقدار میں منشیات ضبط کی گئیں۔ پولیس نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’سماج کو منشیات سے پاک بنانے میں پولیس کو اپنا بھرپور تعاون دیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.