بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے ڈنگی واچہ علاقے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب میں آگ لگنے سے دو رہائشی مکانات خاکستر ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ڈنگی واچہ رفیع آباد کے رہائشی زیوا دین شاہ کے عبدالرشید شاہ اور میرک احمد شاہ سنز کے رہائشی مکان میں زبردست آگ لگ گئی جس کے سبب لاکھوں کی مالیت کا نقصان ہوا۔
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ موقعے پر جمع ہوگئے اور آگ بجھانے کی کوشش کی۔ اس دوران لوگوں نے فائر ڈپارٹمنٹ کو اس کی اطلاع دی۔ اطلاع ملنے کے فوراً بعد فائر اینڈ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے ملازمین اور پولیس اہلکار جائے وقوع پر پہنچے۔ انہوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ بجھانے کے لیے آپریشن شروع کیا اور آگ کو قابو میں کر لیا گیا۔ تاہم اس دوران دو رہائشی مکانات مکمل طور پر خاکستر ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پونچھ میں مشکوک افراد کی نقل وحرکت پر فوج کی فائرنگ، کرشنا گھاٹی سیکٹر میں پاکستانی ڈرون دیکھا گیا
آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی اور پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ جموں کشمیر کے مختلف اضلاع میں آتشزدگی کی واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا کو مل رہا ہے اور اس کے نتیجے میں لاکھوں کی مالیت کو نقصان ہو رہا ہے اور ساتھ ہی جانی نقصان کا خوف بھی بڑھ رہا ہے۔