ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شمالی کشمیر میں سڑک حادثہ، دو افراد زخمی - Bandipora Accident

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 29, 2024, 7:47 PM IST

سمبل، بانڈی پورہ میں دو نجی کاروں کے تصادم میں دو افراد زخمی ہو گئے، جبکہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

شمالی کشمیر میں سڑک حادثہ، دو افراد زخمی
شمالی کشمیر میں سڑک حادثہ، دو افراد زخمی (ای ٹی وی بھارت)

بانڈی پورہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ہفتہ کے دورز دو نجی کاروں کے درمیان تصادم میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق یہ حادثہ ضلع کے سمبل علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک کار زیر رجسٹریشن نمبر JK15B 3925 ایک اور گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK1BA 8536 کے ساتھ ٹکرا گئیں۔ حادثہ کے سبب دنوں ڈرائیور زخمی ہو گئے جبکہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سمبل اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔ حادثہ کے اطلاع پولیس کو موصول ہوتے ہی پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور دونوں گاڑیوں کو سڑک کنارے پارک کرکے ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی۔ ادھر، پولیس نے حادثہ کی نسب کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں ہر سال ٹریفک حادثات میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں جبکہ ان حادثات میں درجنوں افراد زخمی ہو جاتے ہیں جن میں سے بعض افراد عمر بھر کے لیے اپاہج ہو جاتے ہیں۔ یونین ٹیریٹری جموں کشمیر میں بیشتر حادثات سرینگر - جموں شاہراہ پر رونما ہوتے ہیں۔ حکام کے مطابق ٹریفک قوانین کی پاسداری عمل میں لانے خاص کر اوور اسپیڈنگ، اوور ٹیکنگ اور اوور لوڈنگ ہی ان حادثات کی اصل وجوہات ہیں جبکہ ماہرین کا ماننا ہے کہ خستہ حال سڑکیں بھی حادثات کا موجب بنتی ہیں۔

یہ بھی پڑھین: Bandipora Road Accident بانڈی پورہ سڑک حادثہ میں دسویں جماعت کی طالبہ ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.