ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رامبن سڑک حادثے میں دو افراد کی موت - رامبن

Ramban Road Accident: جموں وکشمیر کے رام بن ضلع کے بیٹری چشمہ علاقے میں پیر کی شب سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں دو افراد کی موت واقع ہو گئی۔

Ramban Road Accident
رامبن سڑک حادثے میں دو افراد کی موت واقع
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 12:10 PM IST

رامبن: جموں وکشمیر کے رام بن ضلع کے بیٹری چشمہ علاقے میں پیر کی شب سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں دو افراد کی موت واقع ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک قومی شاہراہ پر شب قریب ساڑھے بارہ بجے ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK 14 9874 قریب 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور دو افراد کو نکال کر فوری طور پر نزدیکی ہیلتھ سینٹر منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔ متوفین کی شناخت 25 سالہ حکیم الدین ولد عبدالرشید اور 25 سالہ طارق احمد ساکنان سنگلدان گول ضلع رامبن کے بطور کی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گاڑی سنگلدان سے سرینگر جارہی تھی کہ ڈرائیور تیز رفتار گاڑی کو قابو کرنے میں ناکام رہا اور گاڑی شاہراہ سے لڑھک کر گہری کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں دونوں افراد کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ تھانہ پولیس رامبن کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے، قانونی کاروائی کرنے کے بعد لاشیں وارثین کے حوالے آخری رسومات کے لیے دے دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن رام بن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ بتا دیں کہ اسی ضلع کے اکھرال علاقے میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں 4 افراد کی موت جبکہ 3 دیگر زخمی ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.