ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل میں نا معلوم افراد کے حملے میں دو غیر مقامی مزدور ہلاک

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں نامعلوم افراد کے حملے میں دو غیر مقامی مزدور ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 4 hours ago

گاندربل میں نا معلوم افراد کے حملے میں دو غیر مقامی مزدور ہلاک
گاندربل میں نا معلوم افراد کے حملے میں دو غیر مقامی مزدور ہلاک (Etv bharat)

سری نگر: جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع میں آج شام دو غیر مقامی مزدوروں کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے۔ اس ہفتے منتخب حکومت کے حلف اٹھانے کے بعد اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ نامعلوم عسکریت پسندوں نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں کنگن کے گگنگیر علاقے میں مزدوروں پر فائرنگ کی جس میں دو ہلاک ہوگئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عہدیداروں نے بتایا کہ دونوں مزدور گگنگیر علاقہ میں ٹنل پروجیکٹ میں کام کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمی مزدوروں کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن انھیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور عسکریت پسندوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا۔

منتخب حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے غیر مقامی مزدوروں کو ہلاک کیا ہے۔ 16 اکتوبر کو شوپیاں میں بہار کے ایک غیر مقامی مزدور کو قتل کر دیا گیا۔ دونوں مزدوروں کے قتل کی جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ انہیں سونمرگ خطے کے گگنگیر میں "غیر مقامی مزدوروں پر بزدلانہ حملے" کے بارے میں بہت زیادہ دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ "یہ لوگ علاقے میں بنیادی ڈھانچے کے ایک اہم منصوبے پر کام کر رہے تھے۔ عسکریت پسندوں کے اس حملے میں 2 ہلاک اور 2-3 مزید زخمی ہوئے ہیں۔ میں نہتے بے گناہ لوگوں پر ہونے والے اس حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور ان کے چاہنے والوں سے تعزیت کرتا ہوں"۔

پردیش کانگریس کے صدر طارق حمید قرہ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات ماحول کو خراب کر دیں گے، حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ بے گناہ مزدوروں پر ایسے وحشیانہ حملوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ پی ڈی پی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ واضح طور پر گاندربل میں دو مزدوروں کے خلاف تشدد کے اس بے ہودہ عمل کی مذمت کرتی ہیں۔ ان کے اہل خانہ کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.