ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دم گھٹنے سے دو سگے بھائیوں کی موت، والد موت و حیات کی کشمکش میں - بانڈی پورہ

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ایک دارالعلوم میں زیر تعلیم دو بچوں کی ممکنہ طور پر دم گھٹنے سے موت واقع ہو گئی جبکہ ان کا والد سرینگر کے ایک اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔

دم گھٹنے سے دو سگے بھائیوں کی موت، والد موت و حیات کی کشمکش میں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 21, 2024, 7:41 PM IST

دم گھٹنے سے دو سگے بھائیوں کی موت، والد موت و حیات کی کشمکش میں

بانڈی پورہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ایک درد ناک حادثہ میں دو کمسن سگے بھائیوں کی ممکنہ طور پر دم گھٹنے سے موت واقع ہو گئی، جبکہ ان کا والد موت و حیات کی کشمکش ہے۔ یہ حادثہ ضلع کے اشٹینگو گاؤں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آیا۔ جس میں دارالعلوم فیض العلوم میں زیر تعلیم نو اور دس سالہ دو طالب علموں کی موت واقع ہو گئی، دونوں سگے بھائی تھے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دارالعلوم انتظامیہ نے بدھ کی صبح دونوں طالب علموں اور ان کے والد کو بے ہوشی کی حالت میں پایا جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، تاہم اسپتال میں تعینات ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچانے سے قبل ہی بچوں کی موت واقع ہو چکی تھی۔ فوت ہوئے بچوں کے والد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جسے مقامی اسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر ضلع اسپتال بانڈی پورہ ریفر کر دیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

فوت ہوئے طالب علموں - سگے بھائیوں - کی شناخت 10 سالہ منیر احمد چیچی اور 9 سالہ تنویر احمد چیچی کے طور پر ظاہر کی گئی ہے۔ جو ضلع کے ملنگام علاقے کے رہائشی ہیں۔ دونوں طالب علموں کے والد محمد قاسم چیچی کو ضلع اسپتال بانڈی پورہ کے بعد سرینگر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اس وقت زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔ حادثہ کے فوراً بعد مقامی پولیس انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچی اور ثبوت و شواہد جمع کیے۔

مزید پڑھیں: کولگام میں دم گھٹنے سے 5 مویشی ہلاک

بانڈی پورہ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بچوں کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے تاہم تمام اس ضمن میں مکمل وضاحت تفتیش کے بعد شیئر کی جائے گی۔ ادھر، بچوں کی موت کی خبر ان کے آبائی علاقہ ملنگام پہنچتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.