ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند مارے گئے، بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد: آئی جی کشمیر - IGP kashmir on Sopore Encounter - IGP KASHMIR ON SOPORE ENCOUNTER

آئی جی پی کشمیر وی کے بردی نے کہا کہ سوپور انکاؤنٹر میں مارے گئے دو جنگجوؤں میں سے ایک کی شناخت سیف اللہ کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارے گئے عسکریت پسندوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 26, 2024, 5:30 PM IST

سوپور انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند مارے گئے، بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد :آئی جی کشمیر

بارہمولہ: آنسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر ودھی کمار بردی نے جمعے کے روز کہا کہ سوپور تصادم میں دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کو پُر امن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر سکیورٹی ایجنسیوں نے تمام تر تیاریاں مکمل کی ہیں۔ان باتوں کا اظہار آئی جی پی نے سوپور میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جمعرات کی شام سکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد وار پورہ سوپور گاؤں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے کہا:’ تلاشی آپریشن کے دوران علاقے میں محصور عسکریت پسندوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی، چنانچہ سلامتی عملے نے بھی جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران رات بھر شدید گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔‘
آئی جی کشمیر نے کہا کہ جمعے کی صبح سکیورٹی فورسز نے علاقے میں محصور دو م عسکریت پسندوں کو مار گرایا جن کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے بتایا کہ مہلوکین میں سے ایک کی شناخت سیف اللہ کے بطور ہوئی ہے، تاہم اس حوالے سے مزید ثبوت و شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں۔آئی جی پی نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی مستعدی کی وجہ سے مطلوب عسکریت پسندوں کو مار گرایا گیا ہے۔
الیکشن کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آئی جی کشمیر نے کہا کہ پارلیمانی چناؤ کو پرامن طور پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر تمام تر انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ اس انکاؤنٹر میں ایک مقامی شخص بھی زخمی ہوا تھا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.