اونتی پورہ: سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے اونتی پورہ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔
ایس ایچ او پولیس اسٹیشن اونتی پورہ انسپکٹر خالد فیاض کی سربراہی میں پولیس اسٹیشن اونتی پورہ کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ڈی پی او اونتی پورہ کی نگرانی میں کائیگام کراسنگ پر ناکے کی چیکنگ کے دوران رجسٹریشن نمبر JK13B-9030 والی ایک گاڑی لوڈ کیرئیر کو روکا۔ دوران تلاشی ان کے قبضے سے 6 کلو گرام بھنگ برآمد ہوئی۔
منشیات فروشوں کی شناخت عامر یوسف ریشی اور رؤف احمد لون ولد ساکنان واگہامہ بیجبہاڈہ کے طور پر کی ہے انہیں گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:کشمیری ٹراوٹ مچھلی: تاریخی ورثہ اور صنعت سے عالمی شہرت تک کا سفر
اسی مناسبت سے ایف آئی آر نمبر 162/2024 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ گزشتہ کل بھی بارہمولہ میں چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ بھی برآمد کیا ہے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں حالیہ کچھ برسوں میں منشیات کی لعنت نے معاشرے کو شدید طریقے سے متاثر کیا ہے جس سے ہر حساس انسان فکرمند نظر آ رہا ہے۔