ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کٹرہ میں مٹی کے تودہ گرنے سے دو افراد کی موت - TWO DIED IN LANDSLIDE

جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں ویشنو دیوی کے نئے ٹریک پر مٹی کے تودے گرنے سے دو خواتین یاتریوں کی موت ہو گئی۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ سے دو زائرین کی موت
لینڈ سلائیڈنگ سے دو زائرین کی موت (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2024, 5:06 PM IST

کٹرہ (جموں و کشمیر): پیر کو جموں اور کشمیر کے ضلع ریاسی میں ویشنو دیوی کے نئے ٹریک پر مٹی کے تودے گرنے سے دو خواتین یاتریوں کی موت ہو گئی اور بہت سے لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی خبرے موصول ہورہی ہیں۔

لینڈ سلائیڈنگ سے دو زائرین کی موت (Etv Bharat)

بتایا جاتا ہے کہ زمین کھسکنے سے لوہے سے بنے ہوئے ٹریک کے ڈھانچے کے ایک حصے کو بھی نقصان پہنچا جسکے ٹوٹنے سے وہاں پر موجود لوگ زخمی ہوئے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ دو خواتین یاتری شدید طور پر زخمی ہوئیں اور بعد میں دم توڑ گئیں۔ جبکہ اس واقعہ میں کئی دیگر زائرین بھی زخمی ہوئے ہیں اور زخمیوں کو ویشنو دیوی نارائن اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ریاسی وشیش پال مہاجن نے نمائندوں کو بتایا کی ادھکواری سے ماتا بھون کے درمیان ویشنو دیوی کے نئے ٹریک پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور سلائیڈ کے دوران دو یاتریوں کی موت ہو گئی۔

دریں اثنا، لینڈ سلائیڈنگ کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور ایک خاتون سمیت تین زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ کٹرا میں ویشنو دیوی ٹریک کا پنچی علاقہ خاص طور پر لینڈ سلائیڈ سے متاثر ہوا ہے۔ جاری امدادی کارروائیوں کا مقصد تمام زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانا اور ٹریک سے ملبہ ہٹانا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ ویشنو دیوی بھون روٹ پر پنچی ہیلی پیڈ کے قریب ہوئی جس سے خدشہ ہے کہ عقیدت مند ملبے میں پھنسے ہو سکتے ہیں۔ ویشنو دیوی شرائن بورڈ راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں کر رہا ہے۔ شری ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے سی ای او نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ وہاں پر پتھراؤ اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔ شرائن بورڈ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، اور متاثرہ افراد کو ریسکیو اور امداد فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.