شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں فورسز اہلکاروں نے ایک ناکہ کے دوران عسکریت پسندوں کے دو معاون کو گرفتار کرکے ان سے الیکشن بائیکاٹ کے پوسٹرز برآمد کیے ہیں۔
پولیس زرائع کے مطابق شوپیاں میں، فوج کے 44 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف کی 14 بٹالین نے یہاں ضلع کے ملک چک علاقے میں ایک ناکہ لگایا تھا جس دوران دو مشتبہ افراد کی تلاشی لی گئی ۔
تلاشی کے دوران یہ پایا گیا کہ یہ دونوں افراد عسکریت پسندوں کے معاون ہیں اور انکے قبضہ سے کچھ پوسٹرز بھی برآمد کرلیے گئے ہیں جن پر لوگوں کو الیکشن بائکاٹ کرنے کو کہا گیا تھا۔
پولیس فورسز نے ان دونوں عسکریت پسندوں کے معاونین کو گرفتار کرکے حراست میں بند کردیا ہے اور ان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔
یاد رہے کہ سرینگر پارلیمانی نشست پر 13 مئی کو ووٹنگ ہونے جا رہی ہے جس کے لیے سیکورٹی فورسز نے تمام انتظامات کیے ہیں اور سیکورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ پولنگ پرامن طریقے سے منعقد ہو سکے۔
پولیس اور سی آر پی ایف نے بین اضلاع راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کیے ہیں اور کچھ مقامات پر راہگیروں کی تلاشی بھی لی جا رہی ہے تاکہ شر پسند عناصر کو امن بگاڑنے کا موقع نہ ملے۔
یہ بھی پڑھیں: