ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ کے کاکاپورہ میں گھاس سے لدے ٹرک میں آگ لگ گئی

پلوامہ کی تحصیل کاکاپورہ کے مقامی لوگوں نے برقی کے مناسب ڈھانچے اور فائر و ایمرجنسی سروسز میں عملہ کی تقرری کا مطالبہ کیا۔

پلوامہ کے کاکاپورہ میں گھاس سے بھری گاڑی میں آتشزدگی
پلوامہ کے کاکاپورہ میں گھاس سے بھری گاڑی میں آتشزدگی (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2024, 12:57 PM IST

پلوامہ : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کی تحصیل کاکاپورہ میں ایک سوکھی گھاس سے بھری چلتی گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے بعد فائر اور ایمرجنسی سروسز، مقامی لوگوں اور جموں و کشمیر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ کاکاپورہ علاقے کے مقامی لوگوں اور تاجروں نے جب دیکھا کہ سوکھی گھاس سے لدی ایک چلتی گاڑی میں اچانک آگ کے شعلے بھڑکنے لگے تو انہوں نے گاڑی کے ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ دیا اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کو فون کیا جنہوں نے بروقت آگ پر قابو پالیا۔ اگر مقامی لوگوں کی جانب سے ڈرائیور کو وقت رہتے الرٹ نہ کیا جاتا تو بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا۔

پلوامہ کے کاکاپورہ میں گھاس سے لدے ٹرک میں آگ لگ گئی (ETV Bharat)

یہ بھی پڑھیں : Blaze In Bandipora بانڈی پورہ میں آتشزدگی دو مکان خاکستر

مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں بجلی کے ناقص نظام اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا عملہ محدود ہے جس کی وجہ سے اس طرح کے واقعات کے رونما ہونے پر مشکلات پیش آتی ہیں۔ علاقے لوگوں نے لفٹیننٹ گورنر انتظامیہ اور جموں و کشمیر میں بننے والی حکومت سے اپیل کی کہ علاقے میں برقی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے اور تحصیل میں زیادہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں عملہ کی بھرتی کی جائے تاکہ حادثات کی صورت میں جان و مال کے نقصان کو کم کیا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.