ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاؤں کے ہلاک شدہ دفاعی محافظ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا - Tribute to slain guard - TRIBUTE TO SLAIN GUARD

ادھم پورکے ایک ریموٹ گاؤں میں عسکریت پسندوں کے ساتھ گولی باری میں ہلاک ولیج ڈیفنس گارڈ کو پولیس نے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس سلسلے میں تلاشی مہم جاری ہے۔

ہلاک شدہ ولیج ڈیفنس گارڈ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 29, 2024, 12:53 PM IST

ہلاک شدہ ولیج ڈیفنس گارڈ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

اودھم پور (جموں کشمیر): اتوار کی صبح اودھم پور ضلع کے ایک دور افتادہ گاؤں میں حال ہی میں دراندازی کرنے والے عسکریت پسندوں کے ساتھ گولی باری میں ہلاک ولیج ڈیفنس گارڈ کو پولیس نے خراج عقیدت پیش کیا۔ خراج عقیدت تقریب کی قیادت جموں زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آنند جین نے کی۔

اے ڈی جی نے قوم کے لیے ان کی عظیم قربانی کو سلامی پیش کی۔ اس موقعے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آنند جین، جو کہ انسداد عسکریت پسندی آپریشن کی نگرانی کے لیے علاقے میں پہنچے تھے نے ولیج ڈیفنس گارڈ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے دراندازی کرنے والے ان عسکریت پسندوں کا سراغ لگانے اور انہیں پکڑنے کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم اپنی اس مہم میں کامیاب ہونگے۔

اے ڈی جی پی نے کہا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ عسکریت پسند کے دو گروپ اس علاقے میں موجود ہیں۔ جو لگاتار قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ اے ڈی جی پی نے مزید کہا کہ ان عسکریت پسندوں نے اس سے پہلے بھی حال ہی میں سرحد پار سے دراندازی کی تھی۔

حکام نے بتایا کہ فوج نے علاقے میں عسکریت پسندوں کو ختم کرنے کے لیے پیرا کمانڈوز کو گھنے جنگل میں گہرائی میں اتارنے کے لیے دو ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا اور تلاشی مہم جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.