ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ہمہ تن خوبیوں کے مالک راموجی راؤ دہائیوں تک لوگوں کو متاثر کرتے رہیں گے - Tribute to Ramoji Rao

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 20, 2024, 9:32 PM IST

آٹھ جون کو ای ٹی وی بھارت کے بانی چیئرمین راموجی راؤ نے مختصر علالت کے بعد آخری سانس لی۔ لاکھوں دلوں میں اپنی خصوصی جگہ بنانے والے آنجہانی راموجی راؤ کے اعزاز میں آج ملک بھر میں تعزیتی مجالس منعقد ہوئیں۔

a
Tributes paid to Ramoji Rao Sir (ETV Bharat)

سرینگر (جموں کشمیر) : رامو جی راؤ گروپ آف کمپنیز کے بانی چیئرمین رامو جی راؤ 8جون کو اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔ 88سالہ راموجی راؤ کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے جمعرات کو ای ٹی وی بھارت کے مرکزی دفتر واقع حیدر آباد کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں قائم ای ٹی وی بھارت کے سبھی بیوروز میں بھی خصوصی تعزیتی مجالس کا اہتمام کیا گیا۔ جن میں ای ٹی وی بھارت سے جڑے سبھی ملازمین نے شرکت کی اور مرحوم چیئرمین آنجہانی رامو جی راؤ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

ہمہ تن خوبیوں کے مالک راموجی راؤ دہائیوں تک لوگوں کو متاثر کرتے رہیں گے (ای ٹی وی بھارت)

سرینگر میں واقع بیورو آفس میں بھی ایک خصوصی تعزیتی مجلس منعقد ہوئی جس میں یہاں موجود سبھی نمائندوں، کیمرا پرسنز اور ڈیسک پر کام کر رہے ہیں کنڈنٹ و ویڈیو ایڈیٹرز نے شرکت اور ہمہ جہت شخصیت کے مالک رامو جی راؤ کو خراج عقیدت پیش کرکے ان کے ملازم دوست رویے کا تذکرہ کیا۔ تعزیتی مجلس کے آغاز میں شردھان جلی کی طور پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور پھر اس ’’وصیت نامہ‘‘ کو پڑھ کر سنایا گیا جو رامو جی راؤ نے اپنی وفات سے قبل اپنے ملازمین کے لیے تحریر کی تھی۔ اس کے بعد آنجہانی کی سوانح حیات پر مبنی19 منٹ کی ستایزی فلم بھی پیش کی گئی۔

اس موقع پر ملازمین نے اپنے اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے کہا کہ رامو جی راؤ نہ صرف ایک کامیاب کاروباری کے طور پر اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوئے بلکہ انہوں نے صحافتی میدان میں بھی اپنی گراں قدر خدمات انجام دیکر ایک تاریخ رقم کی ہے۔ آنجہانی راموجی راؤ ملازم اور غریب پروری کے لیے ہمیشہ مشہور رہے اور وہ اپنی کمپنیز سے وابستہ ہزاروں ملازمین کو ’’عملہ‘‘ نہیں بلکہ ’’اہل خانہ‘‘ تصور کرتے تھے۔ اپنے ملازمین کے تئیں ان کا جزبہ اور خلوص ان کی وصیت میں بھی واضح طور جھلکتا ہے۔

اننت ناگ ضلع میں بھی ایک تعزیتی مجلس منعقد ہوئی جس میں ای ٹی وی بھارت کے جنوبی کشمیر کے نمائندوں نے بھی آنجہانی راموجی راؤ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وادی کشمیر کے علاوہ صوبہ جموں میں بھی تعزیتی مجالس منعقد ہوئیں جن میں آنجہانی راموجی راؤ کی وصیت ای ٹی وی بھارت کے عملہ کے سامنے پڑھی گئی۔ لاکھوں دلوں میں اپنا علیحدہ مقام بنانے والے اور ہمہ تن خوبیوں کے مالک، آنجہانی رامو جی راؤ نئی نسل کو دہائیوں تک متاثر کرتے رہیں گے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ وابستہ ملازمین نے یہ عہد کیا کہ ’’ہم، تندہی اور دیانتداری سے کام کر کے اپنے بانی چیئرمین، آنجہانی کے دکھائے ہوئے نقش قدم پر ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں گے۔‘‘ آخر پر ای ٹی وی بھارت کی جانب سے سبھی ملازمین کے لیے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر تعزیتی اجلاس کا انعقاد، آنجہانی راموجی راؤ کو بھرپور خراج پیش کیا گیا - Tributes Paid to Ramoji Rao

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.