ترال:جنوبی کشمیر کا ترال علاقہ ہمیشہ سے ہی علم وادب کا مرکز رہا ہے جہاں بڑے بڑے اسکالرز کے علاوہ انتظامیہ کے اعلی آفیسرز نے جنم لیا ہے۔ اس حوالے سے حال میں نیٹ امتحانات میں تقریبا دو درجن امیدواروں نے کامیابی کا پرچم بلند کیا۔اس کی وجہ سے پورے علاقے میں خوشی کا ماحول ہے۔لوگوں کی جانب سے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس حوالے سے ٹاون ہال میں آج ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جہاں حال ہی میں نیٹ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کے لیے آج ترال انتظامیہ نے ایک اعزازی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ترال کے تحصیلدار عمران احمد، ضلع پلوامہ ٹیچرس فورم کے صدر عرفان نذیر، ڈاکٹر شیخ ارشد کے علاوہ طلباء و طالبات، والدین اور صحافت سے وابستہ افراد نے شمولیت کی۔ اس موقع کامیاب ہونے والے نیٹ امیدواروں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
مہمان خصوصی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیٹ امتحانات کے لیے زبردست محنت ضرورت ہوتی ہے۔ اس حوالے سے جہاں ان طالب علموں کی کارکردگی قابل رشک ہے۔ وہیں اس میں والدین اور اساتذہ کے رول کو ناقابل فراموش قرار دیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گوجر طبے کے طالب علم کی نیٹ امتحان میں شاندار کامیابی
ترال کے تحصیلدارعمران احمد نے بتایا کہ ترال کو اگرچہ ایک دور افتادہ علاقہ قرار دیا جاتا ہے تاہم یہاں کے طلباءو طالبات میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔آج ان بچوں نے ثابت کر کے دکھا دیا ہے کہ یہ علاقہ آج بھی علم و ادب کامرکز ہے۔