ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر 14 گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہے گا

Traffic suspended on on Srinagar Jammu highwayحکام نے سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ڈلواس کے نزدیک مرمت کے پیش نظر شاہراہ کو ہفتہ کے رات دس بجے سے اتوار کی دوپہر 12 بجے ٹریفک کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 9, 2024, 9:14 PM IST

جموں: نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر حالیہ بارشوں کے بعد دلواس علاقے میں سڑک کی حالت کو بہتر بنانے اور گاڑیوں کی آمدورفت کو ہموار کرنے کے لیے 14 گھنٹے ٹریفک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ضلع مجسٹریٹ رامبن نے باضابطہ طور پر حکم جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اس دوران سڑک پر کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکم نامے میں ایس ایس پی رامبن اور ایس ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے رامبن کو حکم کی تعمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

دلواس کے علاقے میں ہائی وے کی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہورہی ہے۔ چند گھنٹوں تک ٹریفک سے گزرنے کے بعد مشینوں کو سڑک پر موجود کیچڑ اور ملبہ صاف کرنا پڑتا ہے۔ اس پریشانی کی وجہ سے این ایچ اے آئی کی رامبن یونٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے ضلع انتظامیہ کو خط لکھ کر ناشری اور بانہال کے درمیان مختلف مقامات پر ہائی وے کی مرمت کے ساتھ ساتھ ڈلواس میں ملبہ ہٹانے اور ڈبل لین بنانے کے کام کو 14 گھنٹے کے لیے روک دینے کو کہا ہے۔

این ایچ اے آئی کے اس مطالبے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رامبن نے 9 مارچ بروز ہفتہ رات 10 بجے سے اتوار 10 مارچ کو دوپہر 12 بجے تک 14 گھنٹے کے تعطل کو منظوری دی ہے۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر– جموں قومی شاہراہ کے بند ہونے سے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کے بند ہوتے ہی جہاں وادی کے بازاروں میں اشیائے خوردنی کی قلت پیدا ہوجاتی ہے، وہیں چیزوں کی قیمتیں بھی آسمان چھونے لگتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.