گاندربل: وادی کشمیر میں ہوئی تازہ برف باری کی وجہ سے سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سیاحوں کے چہرے پر مسکراہٹ نظر آرہی ہے اور سیاحتی مقام پر سیاحوں کی چہل پہل دیکھنے کو مل رہی ہے۔
برف باری کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر گاندربل شامیبر ، اے آر ٹی او گاندربل وجاہت حبیب نے آج سونہ مرگ کے گنگیر علاقے کا دورہ کر کے ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ انسپکٹر منظور احمد قریشی بھی تھے۔
اے آر ٹی او نے برفباری کے دوران گگنگیر سے سونہ مرگ کی طرف سیاحوں کو لے جانے والے گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ہدایت دی ہے کہ برفباری کے دوران سڑک پر پھسلن پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی حادثہ پیش آسکتا ہے۔
انہوں نے گاڑی ڈرائیوروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایٹی سکیڈ چین کا استعمال کر کے سفر کرے، تاکہ پھسلن کی وجہ سے کوئی حادثہ رونما نہ ہوجائے۔
مزید پڑھیں: گلمرگ میں برفباری، ٹریفک محکمہ کی ایڈوائزری جاری
انہوں نے ڈرائیوروں کو مزید ہدایت دی کہ وہ گاڑیوں میں اور لوڈ نہ اٹھائے اور اگر کوئی ڈرائیور خلاف ورزی کے مرتکب پایا گیا۔ تو ان کے گاڑیوں کی رجسٹریشن رد کی جائیں گی۔انہوں نے سیاحوں سے گزارش کی ہے کہ وہ برف دیکھنے کے لیے سونہ مرگ سیاحتی مقام کی سیر کریں۔