ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گجر سرن لام ترال سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن گیا ہے - Gujarsarn Lam

جموں کشمیر کے ترال ٹاون سے پندرہ کلومیٹر دور گجر سرن نامی یہ سیاحتی مقام گزشتہ کئی برسوں سے بڑی تعداد میں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے جسکی وجہ سے یہاں کے روزگار اور اقتصادیات کو فروغ ملنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں تاہم یہاں آنے والا راستہ خستہ حالی کا شکار ہے جسکی وجہ سے آنے والے سیاحوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ علاقے میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی عدم۔ دستیابی بھی سیاحوں کے لیے رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

گجر سرن لام ترال سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن گیا ہے
گجر سرن لام ترال سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن گیا ہے (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2024, 1:29 PM IST

وادی کشمیر میں درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی جہاں لوگ سیاحتی مقامات کا رخ کرنے لگے ہیں اور قدرت کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہیں جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کا گجر سرن لام نامی سیاحتی مقام ان دنوں سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے اور نہ صرف ترال بلکہ وادی کے دور دراز مقامات سے لوگ آکر یہاں کے بہتے آبشاروں، بلند قامت پہاڑیوں اور سرسبز و شاداب جنگلات کی حسن و خوبصورتی میں کھو جاتے ہیں۔

گجر سرن لام ترال سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن گیا ہے (etv bharat)

مقامی لوگوں کے مطابق ترال ٹاون سے پندرہ کلومیٹر دور گجر سرن نامی یہ سیاحتی مقام گزشتہ کئ برسوں سے بڑی تعداد میں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے جسکی وجہ سے یہاں کے روزگار اور اقتصادیات کو فروغ ملنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں تاہم لام۔ سے یہاں آنے والا راستہ خستہ حالی کا شکار ہے جسکی وجہ سے آنے والے سیاحوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ علاقے میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی عدم۔ دستیابی بھی سیاحوں کے لیے رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ گجر سرن لام کے علاقے کو اب تک سرکار نے نظر انداز کیا ہے اور اگر یہاں بنیادی ڈھانچے کی طرف توجہ دی جائے تو یہاں کے لوگوں کی تقدیر بدل سکتی ہے۔
یہاں سیر کو آنے والے سیاحوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ علاقے کی خوبصورتی قابل داد ہے اور یہاں آکر انسان پہلگام اور دیگر مقامات کو کچھ لمحے کےلیے بھول جاتا ہے تاہم یہاں ہٹس کی عدم۔ دستیابی، سڑک کی خستہ ہالی اور دیگر بنیادی چیزوں کا فقدان سیاحوں کو مایوس کر رہا ہے لیکن اگر اس علاقے کی طرف توجہ دی جاتی تو یہاں نہ صرف سیاحت کو فروغ مل سکتا ہے بلکہ یہاں روزگار کے وسائل بھی پیدا ہوں گے
مزید پڑھیں:ساوجیاں کا خوبصورت سیاحتی مقام رنگاواڑ انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار - Beautiful Tourist Spot Of Sawjian
اے ڈی سی ترال ساجد یحی نقاش نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ترال میں موجود تمام سیاحتی مقامات کی عظمت رفتہ بحال کرنے کے لیے انتظامیہ وعدہ بند ہے اور گجر سرن ترال نامی سیاحتی مقام کو بھی ترقی دی جا رہی ہے تاکہ علاقہ میں سیاحت کو فروغ دیا جائے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.