ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وادی میں سیاحت سے بے روزگاری ختم نہیں ہو سکتی، غلام نبی آزاد - غلام نبی آزاد

ڈی پی اے پی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے عیشمقام میں ورکرس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ" جنہوں نے گزشتہ تیس برسوں سے یہاں کی عوام کو دھوکہ میں رکھا، انہیں قطعی طور دوبارہ موقعہ نہیں دیا جانا چاہئے۔"

tourism-flow-cant-eliminate-unemployment-in-kashmir-azad
وادی میں سیاحت سے بے روزگاری ختم نہیں ہو سکتی:غلام نبی آزاد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 4, 2024, 9:34 PM IST

وادی میں سیاحت سے بے روزگاری ختم نہیں ہو سکتی:غلام نبی آزاد

اننت ناگ: ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے کہا کہ چند لاکھ سیاح آنے سے وادی میں بے روزگاری ختم نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی سیاحت محدود ہے جس سے کچھ لوگ روزگار کماتے ہیں، تاہم لوگوں کی اکثریت کو سیاحت سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔

غلام نبی آزاد نے ان باتوں کا اظہار ضلع اننت ناگ کے عیشمقام میں ورکرس کنونشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی تقریباً پچانوے فیصد آباد کو سیاحت سے کچھ بھی حاصل نہیں ہو رہا ہے، لہذا سیاحت یہاں کی بے روزگاری کو ختم نہیں کرسکتی۔

آزاد نے کہا کہ یہاں کا اصلی مسئلہ بے روزگاری ہے جسے ختم کرنے کے لئے آج تک کسی نے بھی سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔انہوں نے کہا کہ بے روزگاری ایک ایسا سنگین مسئلہ ہے جو نوجوان نسل کو تباہ کر دیتا ہے،کیونکہ روزگار نہ ملنے کے سبب نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہو رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل قوم کا اثاثہ ہے، جو نسل قوم کی ترقی اور بجائی کا ضامن ہونا چاہئے، بے روزگاری کے سبب وہ نسل قوم کی بربادی کا مرتکب بنتا ہے اس سے بڑی بدقسمتی ہمارے لئے اور کیا ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈی پی اے پی کے دروازے ہر شخص کیلئے کھلے ہیں: ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے

آزاد نے کہا کہ ایک فرد کا روزگار ایک خاندان کو پالتا ہے اور ڈرگ میں ملوث ایک جوان پورے خاندان کو بربادی کی طرف لے جاتا ہے،لہذا ان کا منشور ہے کہ اقتدار کا موقعہ ملنے پر بے روزگاری کو ختم کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہوگا۔

انہوں نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے گزشتہ تیس برسوں سے یہاں کی عوام کو دھوکہ میں رکھا، انہیں قطعی طور دوبارہ موقعہ نہیں دیا جانا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.