ETV Bharat / jammu-and-kashmir
کارگل وجے دیوس کے سلسلے میں بی جےپی کی پلوامہ میں بائیک ریلی - Kargil Vijay Diwas Celebration - KARGIL VIJAY DIWAS CELEBRATION
ضلع پلوامہ میں بی جے پی کی جانب سے کارگل وجے دیوس کے موقع پر ہندوستانی فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بائیک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
Published : Jul 25, 2024, 4:54 PM IST
پلوامہ: بی جے پی کے ضلع صدر پلوامہ لطیف احمد بھٹ نے ضلع یوتھ صدر رائیس احمد، حلقہ انچارجز اور پارٹی کے دیگر سینئر ممبران کے ساتھ کارگل جنگ کے سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ضلع بی جے پی یونٹ پلوامہ کی طرف سے نکالی گئی بائیک ریلی میں شرکت کی۔
بائیک ریلی بی جے پی ضلع دفتر پلوامہ سے بنڈزو اور کلاک ٹاور پلوامہ شوپیان پلوامہ روڈ سے شروع ہوئی جو بی جے پی ضلع دفتر پر اختتام پذیر ہوئی۔
بی جے پی ضلع صدر پلوامہ لطیف احمد بھٹ نے کہا کہ بی جے پی یونٹ پلوامہ ہمیشہ مسلح افواج اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ یہ ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ان تمام فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے کارگل جنگ کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی جانب سے کارگل وجے دیوس تقریب کا انعقاد
ضلع یوتھ صدر بی جے پی رئیس احمد نے کہا کہ ملک کے لیے لڑنا ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے اور ہم ہر وقت لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنی مسلح افواج اور ان کے اہل خانہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جو ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔