ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کارروائی - Action Against Price Rise

Price Spike In Ramadan 2024 ضلع پلوامہ میں محمکہ مال ، فوڈ سیفٹی، میونسپل کمیٹی، جموں اور کشمیر پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے قصبہ پلوامہ میں وسیع پیمانے پر بازاروں میں چھاپہ ماری مہم چلائی ۔

پلوامہ میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کارروائی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 28, 2024, 2:09 PM IST

پلوامہ میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کارروائی

پلوامہ: رمضان المبارک کے مہینے میں بازاروں میں غیر معیاری اشیاء، قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لیے متعلقہ محکموں کی جانب سے بڑے پیمانے چھاپہ ماری مہم چلائی۔محکمہ کی جانب سے دکانداروں کو ضروری اشیا کی من مانی قیمتیں وصول کرنے پر سخت کارروائی انتباہ کیا ہے۔

ماہ رمضان کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو جاتا ہے۔اس سے معاشرے کے کمزور طبقے کے لیے مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں۔زائد قیمتوں کو روکنے اور مارکیٹ میں ناقص اشیاء کی فروخت کو روکنے کے لیے ایک مشترکہ ٹیم نے آج بازار کی وسیع چیکنگ کی۔اس کے دوران متعدد دکانداروں کو موقع پر ہی جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ مشترکہ ٹیم کی جانب سے وارننگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ترال میں انتظامیہ کے چیکنگ اسکواڈ متحرک - Market Checking In Tral

مشترکہ ٹیم نے قصبہ پلوامہ میں فٹ پاتھوں اور سڑکوں کے کناروں پر تجاوزات کھڈی کرنے والوں کو تنبیہ کیا اور کہا گیا کہ وہ ایک دن کے اندر تمام تجاوزات کو ہٹا دیں تاکہ پیدل چلنے والے لوگوں کو محفوظ راستہ دیا جا سکے۔نذیر احمد راتھر نائب تحصیلدار پلوامہ نے کہا کہ پلوامہ میں غیر معیاری اشیاء،اضافی قیمتوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.