ETV Bharat / jammu-and-kashmir

فوج کو بارکوں میں واپس بلانے کا وقت آگیا ہے: الطاف بخاری - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Altaf Bukhari on Troops in Kashmir: وادی کشمیر میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کو لبھانے کی غرض سے دعوے، وعدے اور حریف رہنماؤں کی تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

الطاف بخاری
الطاف بخاری (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 8, 2024, 2:54 PM IST

ترال میں جے کے اپنی پارٹی کا کنونشن منعقد (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (جموں کشمیر): جموں کشمیر اپنی پارٹی (جے کے اے پی) کے سربراہ اور سابق وزیر سید محمد الطاف بخاری نے دعویٰ کیا کہ ’’کشمیر میں امن لوٹ آیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ فوج کو بارکوں میں واپس بلایا جائے، تاکہ نیے کشمیر کا پیغام عوام تک صحیح معنوں میں پہنچ سکے۔‘‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں پارٹی کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔

الطاف بخاری نے کہا کہ ’’اپنی پارٹی نے جو نعرہ پانچ اگست دو 2019 کے بعد دیا تھا، اس کو اب عوام نے قبول کر لیا ہے۔‘‘ الطاف بخاری نے کہا کہ روایتی سیاسی پارٹیز نے آج تک کشمیری عوام کو جذباتی نعروں سے بہکایا ہے لیکن اب لوگ سمجھ دار ہو گئے ہیں اور اب ان پارٹیوں کی دال گلنے والی نہیں ہے۔ محبوبہ مفتی پر تنقید کرتے ہوئے بخاری کہا کہ ’’کل دودھ اور ٹافی کا طعنہ دینے والی سابق وزیر اعلیٰ آج کس طرح عوام سے ووٹ مانگ رہی ہے؟‘‘

کنونشن کے دوران پارٹی کے نامزد امیدوار محمد اشرف میر نے عوام سے اپنی پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی کیونکہ ’’اپنی پارٹی لوگوں کو نا امید نہیں کرے گی۔‘‘ اس موقعے پر ضلع صدر پلوامہ جی ایم میر، ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی کے علاوہ پارٹی کے دیگر لیڈران و کارکنان شامل تھے۔ قابل ذکر ہے کہ ووٹرز کو لبھانے کی غرض سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے روڈ شوز اور کنونشنز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'دھوکہ دینے والی آج ووٹ کی خاطر لوگوں کی غم خوار بنتی پھر رہی ہے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.