ETV Bharat / jammu-and-kashmir

یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

Jammu security Beefed up یونین ٹیریٹری میں یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں منعقد ہوگی جہاں لیفٹیننٹ گورنر ترنگا لہرائیں گے۔

یومیہ جمہوریہ کے پیش نظر جموں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 5:49 PM IST

Updated : Jan 24, 2024, 7:45 PM IST

یومیہ جمہوریہ کے پیش نظر جموں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

جموں (جموں کشمیر) : 26جنوری کو یوم جمہوریہ کی تقاریب خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے کیلئے جموں خطہ کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں۔ جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں سمیت مضافتی اور سرحدی علاقوں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے وہیں مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں کے ارد گرد کے علاقہ کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تقریبات کے دوران اہم مقامات خاص کر سرحدی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے حملوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جسے ٹالنے کیلئے سیکورتی فورسز کو حد متارکہ کے ساتھ ساتھ پورے جموں کشمیر میں متحرک کر دیا گیا ہے۔

ایک بار پھر یونین ٹیریٹری میں عوامی حکومت کی عدم موجودگی میں قومی پرچم لہرایا جائے گا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26جنوری کی تقریبات میں خلل ڈالنے، پولیس اور فورسز پر حملہ کرنے، لوگوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے کے لئے عسکریت پسند دراندازی کے ذریعے سرحد کے اس طرف داخل ہونے کی بھر پور کوشش کر سکتے ہیں جسے روکنے کے لئے اضافی دستے لائن آف کنٹرول پر تعینات کر دئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: یوم جمہوریہ کے پیش نظر اننت ناگ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

26 جنوری کے موقع پر ملک بھر کی طرح جموں وکشمیر میں بھی تقریبات کا انعقاد ہوگا۔ یو ٹی میں سب سے بڑی تقریب مولانا آزاد اسٹیڈیم، جموں میں منعقد ہوگی جہاں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا مارچ پاسٹ پر سلامی لینگے اور انہیں گار ڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ اسٹیڈیم کے ارد گرد پولیس اور فورسز کے حصار قائم کئے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم کی طرف جانے والی سڑکوں پر چیکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ شارپ شوٹرس کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمرو ں کے ذریعے لوگوں کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

Last Updated : Jan 24, 2024, 7:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.