ETV Bharat / jammu-and-kashmir

یوم جمہوریہ کے پیش نظر سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں : اے ڈی جی پی وجے کمار

Security Arrangement For R day اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر وجے کمار نے کہا کہ حساس علاقوں میں رات کی پیٹرولنگ بڑھائی دی گئی، جبکہ ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر سکیورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہے۔

ADGP Vijay Kumar
اے ڈی جی پی وجے کمار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 10:17 PM IST

جموں: ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس لا اینڈ آرڈر وجے کمار نے پیر کے روز کہا کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام حساس مقامات پر خصوصی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے، تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ان باتوں کا اظہار اے ڈی جی پی نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔اے ڈی جی پی کے مطابق یوم جمہوریہ کے پیش نظر حساس علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع میں ناکوں کا جال بچھایا گیا ہے، جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔

ان کے مطابق حساس علاقوں میں رات کی پیٹرولنگ بھی بڑھائی گئی، جبکہ ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر سکیورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات جاری کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ’یوم جمہوریہ کی تقریبات کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر سکیورٹی ایجنسیوں کی کئی میٹنگیں ہوئی ہیں، جس دوران امن و قانون کی صورتحال اور ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر حکمت عملی ترتیب دی گئی۔“

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے کہا کہ جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع کے ساتھ ساتھ خصوصی توجہ راجوری اور پونچھ جیسے عسکریت پسندانہ علاقوں پر دی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یوم جمہوریہ کے حوالے سے سکیورٹی کے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں اور کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

ان کے مطابق حساس علاقوں میں ملیٹینٹ مخالف آپریشنز میں شدت لائی گئی ہے۔بتادیں کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع میں سکیورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.