ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیان میں آتشزدگی، تین مکان خاکستر - Fire Incident In Shopian - FIRE INCIDENT IN SHOPIAN

ضلع شوپیان کے آڑی جن علاقے میں آتشزدگی کے واقعے میں یکے بعد دیگر تین مکانات جل کر راکھ ہوگئے۔ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔

شوپیان میں آتشزدگی،تین مکان خاکستر
شوپیان میں آتشزدگی،تین مکان خاکستر (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 8, 2024, 8:17 PM IST

شوپیان: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے شوپیان کے آڑی جن علاقے میں آتشزدگی کی ہولناک واردات میں تین مکان خاکستر ہوگئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی عدم موجودگی کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں تاخیر ہوئی،اس کے باعث آگ نے بھیانک شکل ختیار کرلی۔اس کے سبب اتنا زیادہ نقصان ہوا۔

شوپیان میں آتشزدگی،تین مکان خاکستر (etv bharat)

مقامی باشندوں نے بتایا کہ شوپیان قصبے سے آڑی جن علاقے تک کا فاصلہ تقریباً 14 کلومیٹر ہے جس کی وجہ سے فائر سروسز کو یہاں پہنچنے میں کافی وقت لگا۔ مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ شوپیان سے اپیل کی ہے کہ اس علاقے میں فوری طور پر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا مرکز قائم کیا جائے ۔اس کے علاوہ دمکل اہلکاروں کو تعینات کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

وہیں آتشزدگی کے واقعے کے دوران پولیس اور فوج کی 2 راجپوتریجیمنٹ نے آگ کو قابو میں کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ساتھ ہی فوج کی 2 راجپوت کی جانب سے آگ بھجانے کے دوران جن نوجوانوں کو چونٹیں آئیں تھی ان کی مرہم پٹی بھی کی ۔

یہ بھی پڑھیں:بانڈی پورہ میں عید کی خوشی ماتم میں تبدیل، شبانہ آتشزدگی میں کئی مکان خاکستر

ساتھ ہی فوج نے آتشزدگی کے متاثرین کے لئے کھانے پینے کا انتظام کیا۔متاثرہن کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اس مصیبت کی گھڑی میں بھر پور ساتھ دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.