ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اوڑی میں آتشزدگی، تین رہائشی مکان خاکستر - UٖRI Fire Incident - UٖRI FIRE INCIDENT

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں شبانہ آتشزدگی کے دوران تین رہائشی مکان خاکستر ہو گئے تاہم آتشزدگی کے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اوڑی میں آتشزدگی، تین رہائشی مکان خاکستر
اوڑی میں آتشزدگی، تین رہائشی مکان خاکستر ((ای ٹی وی بھارت))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 3, 2024, 4:38 PM IST

اوڑی میں آتشزدگی، تین رہائشی مکان خاکستر ((ای ٹی وی بھارت))

بارہمولہ (جموں کشمیر): شمالی کشمیر کے سرحدی علاقہ اوڑی میں تاجل گاؤں نامی ایک بستی میں شبانہ آتشزدگی کی ایک واردات میں تین رہائشی مکان اور ان میں موجود املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ ایک رہائشی مکان سے دوران شب اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دو اور رہائشی مکانوں کو اپنی زد میں لیا۔

لوگوں نے بتایا کہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو فوری طور پر اطلاع دی گئی جبکہ مقامی رضاکاروں نے آگ کو قابو میں کرنے کی کوششیں کی۔ بالآخر فائر ٹینڈرز نے آگ پر قابو پا لیا تاہم اس دوران آگ کی زد میں آ چکے تینوں رہائشی مکان خاکستر ہو گئے۔ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے بتایا کہ انہوں نے کافی مشقت کے بعد آگ کو قابو میں کر لیا اور واردات میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم متاثرین نے بتایا کہ آگ کے سبب لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی ٹیم کو یہاں پہنچنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ علاقے کی رابطہ سڑک جگہ جگہ پر مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے بند تھی اور سڑک خراب ہونے کی وجہ سے انہیں متاثرہ علاقے تک پہنچنے میں کافی وقت لگا جس دوران رہائشی مکان اور ان میں موجود املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔ ادھر، متاثرین نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے ان کی فوری امداد اور باز آبادکاری کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر - Bandipora House Gutted

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.