ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں تین منشیات فروش سنٹرل جیل جموں روانہ - drug Peddlers booked - DRUG PEDDLERS BOOKED

Three notorious drug Peddlers booked under PIT NDPS پولیس نے بارہمولہ ضلع میں پی آئی ٹی، این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت تین منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں بھیج دیا ہے۔

بارہمولہ میں تین منشیات فروشوں سنٹرل جیل جموں روانہ
بارہمولہ میں تین منشیات فروشوں سنٹرل جیل جموں روانہ (تصویر: جموں کشمیر پولیس)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 27, 2024, 12:53 PM IST

بارہمولہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس نے مجاز اتھارٹی سے باضابطہ حراستی آرڈر حاصل کرنے کے بعد PIT NDPS ایکٹ کے تحت تین ’’بدنام‘‘ منشیات اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ جموں کشمیر پولیس نے سبھی منشیات فروشوں کو کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کر دیا ہے۔

بارہمولہ پولیس جیل بھیجے گئے منشیات فروشوں کی شناخت عرفان احمد شیخ ولد مشتاق احمد ساکنہ دیوان باغ بارہمولہ، اشفاق احمد خان ولد عبدالرشید ساکنہ ہرشناگ کریری، حال چونتی پتھری، ٹنگمرگ اور ادریس خان ولد محمد شفیع ساکن نورکھا، بونیار اوڑی کے طور پر کی ہے۔ بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے کہ NDPS ایکٹ کے تحت ڈوزیئر تیار کرنے کے بعد مجاز اتھارٹی سے نظر بندی کے احکامات حاصل کرنے کے بعد انہیں سنٹرل جیل جموں بھیج دیا گیا۔

جموں کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ ان منشیات اسمگلروں کے خلاف کئی مقدمات درج تھے اور وہ قصبہ بارہمولہ، کریری، نورکھا، بونیار سمیت ضلع کے دیگر علاقوں کے نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے منشیات کے کاروبار کو فروغ رہے تھے۔ متعدد ایف آئی آرز میں ملوث ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی سرگرمیوں کو درست نہیں کیا منشیات فروشی کے کاروبار کو جاری رکھا، جس کے بعد ہی یہ کارروائی انجام دی گئی۔

یاد رہے کہ بارہمولہ ضلع میں گزشتہ برس بھی دو درجن سے زائد منشیات فروشوں کو مختلف دفعات کے تحت جیل بھیج دیا گیا جن میں خواتین منشیات فروش بھی شامل ہیں۔ جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس کروڑوں روپے کی منشیات کو بھی سیز کر دیا گیا تھا وہیں گزشتہ برس کی طرح رواں سال بھی منشیات فروشوں کی جائیداد قرق کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون کے خلاف مقدمہ درج - Action Against Drug Peddler

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.