ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رفیع آباد سڑک حادثہ میں تین افراد زخمی - 3 Injured in Rafiabad Road Accident

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 6, 2024, 2:38 PM IST

شمالی کشمیر کے رفیع آباد علاقے میں ایک کار سڑک سے پھسل کر گہرے نالے میں جا گری اور کار میں سوار تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔

رفیع آباد سڑک حادثہ میں تین افراد زخمی
رفیع آباد سڑک حادثہ میں تین افراد زخمی (ای ٹی وی بھارت)

بارہمولہ (جموں کشمیر): شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک سڑک حادثے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع کے رفیع آباد علاقے میں وجیبل کے مقام پر ایک ایک کار زیر رجسٹریشن نمبر JK05A-5398 صبح 6 بجے کے قریب سڑک سے پھسل کر نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں اس پر سوار تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کے فوراً بعد سبھی زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) بارہمولہ پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی ہوئے ایک شخص کو خصوصی علاج و معالجہ کے لیے SKIMS سرینگر ریفر کیا گیا ہے۔ سرینگر ریفر کیے گئے زخمی شہری کی شناخت 45سالہ سمیر احمد ڈار ولد محمد رمضان ڈار ساکنہ خواجہ گلگت، سوپور کے طور پر کی گئی ہے۔

حادثہ میں دو دیگر زخمیوں کی شناخت 35سالہ وسیم بشیر ڈار ولد بشیر احمد ڈار ساکنہ مہاراج پورہ، سوپور اور 60 سالہ امتیاز احمد میر ولد غلام نبی میر ساکنہ چیکرودے خان، سوپور کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثہ میں کار کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ دریں اثناء، سوپور پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے سڑک حادثہ میں تین افراد کے زخمی ہونے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ کے رفیع آباد میں سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک، 10 سے زیادہ لوگ زخمی - Road Accident In Baramulla

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.