جموں: پونچھ کے گورسائی کے جنگلاتی علاقے میں بدھ کے روز سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران تین آئی ای ڈی برآمد کیے ہیں۔سکیورٹی فورسز نے برآمدگی کے بعد آس پاس کے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔
لوک سبھا انتخابات سے قبل جموں ڈویژن کے پونچھ ضلع میں سکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے بدھ کو سرحدی ضلع کے جنگلاتی علاقے سے تین دھماکہ خیز آئی ای ڈی برآمد کیے ،جن میں سے ہر ایک کا وزن تین سے بیس کلو گرام کے درمیان تھا۔ بعد میں سکیورٹی فورسز نے دھماکہ خیز مواد کو محفوظ مقام پر لے جا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔
پولس ترجمان نے بتایا کہ مخصوص اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس، سی آر پی ایف اور راشٹریہ رائفلز نے بدھ کے روز پونچھ کے گرسائی کے جنگلاتی علاقے میں مشترکہ تلاشی آپریشن کیا، جس دوران سکیوٹی فورسز کو گھنے جنگل میں ایک غار میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کا پتہ چل گیا۔
مزید پڑھیں: ریاسی کے مہور علاقے میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد: پولیس
تلاشی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 کلو گرام، 10 کلوگرام اور 20 کلوگرام صلاحیت کے سٹیل کے کنٹینرز میں رکھے گئے تین آئی ای ڈیز برآمد کیے ہیں۔ برآمدگی کے بعد سکیورٹی فورسز نے اردگرد کے علاقے کو گھیرے میں لے کر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔آئی ای ڈی برآمد ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، جس کے بعد تینوں آئی ای ڈیز کو تباہ کر دیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس ترجمان نے بتایا کہ 'تین آئی ای ڈی برآمد ہوئے ہیں، ان میں سے ایک کا وزن 15 سے 20 کلو، دوسرے کا وزن آٹھ سے 10 کلو اور تیسرے کا وزن تین سے پانچ کلو تھا۔انہوں نے کہا کہ تیوں آئی ای ڈیز کو تباہ کرکے ایک بڑے حادثہ کو ٹال دیا گیا ہے۔