ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شمالی کشمیر میں تین ٹھگ گرفتار - 3 Fraudsters Arrested

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 13, 2024, 3:37 PM IST

کریری بارہمولہ میں جموں و کشمیر پولیس نے جعلسازی کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کی تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

شمالی کشمیر میں تین ٹھگ گرفتار
شمالی کشمیر میں تین ٹھگ گرفتار (Photo: JK Police)

بارہمولہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں کریری پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے ’’بینکس اور سرکاری محکمہ جات میں نوکری کا جھانسہ‘‘ دیکر ٹھگنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد زیادہ تر سادہ لوح افراد کو نشانہ بناتے اور ہر قسم کی دھوکہ دہی بشمول گاڑیوں کی خرید و فروخت، نوکریوں کا جھانسہ وغیرہ دینے میں ملوث تھے۔

بارہمولہ پولیس نے شکایت مصول ہونے کے بعد ایک معاملہ زیر ایف آئی آر (نمبر 100/24 U/s 318(4) BNS) درج کرکے فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی اور تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت مدثر احمد میر ولد غلام احمد میر ساکنہ تھنڈما، فردوس احمد میر عرف سمیر خان ولد عبد العزیز، ساکنہ مغل پورہ، ٹنگمرگ حال چھانہ پورہ، سرینگر اور سید اختر ولد عب الرشید ساکنہ سونلی پورہ ٹنگمرگ کے طور پر ظاہر کی ہے۔

پولیس بیان کے مطابق حراست میں لیے گئے تینوں افراد اس وقت زیر حراست ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب آپریشن جموں کشمیر پولیس کی جانب سے شہریوں کے تحفظ کو فراہم کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے اس طرح کے جعلسازوں سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے اس طرح کے افراد کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو مطلع کرنے کی تلقین کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Gujarat Conman گجراتی ٹھگ کی ضمانت عرضی مسترد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.