ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور بارہمولہ میں تین منشیات فروش گرفتار - Action Against Drug Peddler - ACTION AGAINST DRUG PEDDLER

Police Crackdown on Drugs in Baramulla: کشمیر کی وادی میں منشیات کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن برابر جاری ہے۔ بارہمولہ ضلع کے سوپور میں پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف مہم چلائی گئی۔ اس موقع پر تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کی گئی۔

Three drug dealers arrested in sopore baramulla
سوپور بارہمولہ میں تین منشیات فروش گرفتار (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2024, 11:24 AM IST

سوپور، بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کے تسلسل میں، سوپور پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضہ سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔ پولیس پوسٹ بس اسٹینڈ کی ایک پولیس پارٹ نے ماڈل ٹاؤن میں ایک چوکی پر تھری وہیلر مسافر آٹو بیئرنگ رجسٹریشن نمبر JK05B 6503 کو روکا جس میں تین افراد سوار تھے۔ مذکورہ تھری وہیلر کی تلاشی کے دوران پولیس پارٹی نے 3500 گرام پوست کا بھوسا برآمد کرلیا۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ضلع کو منشیات کی لعنت سے نجات دلانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:

بارہمولہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون کے خلاف مقدمہ درج - Action Against Drug Peddler

ابتدائی تصدیق پر انہوں نے اپنی شناخت اس طرح ظاہر کی:
1. وسیم احمد نائیکو S/O محمد رجب نائیکو R/O نوپورہ کلاں سوپور،
2. منظور احمد نادرو @ گوجا S/O عبدالعزیز نادرو R/O شیر کالونی سوپور اور
3. مشتاق احمد ڈار S/O محمد شعبان ڈار R/O شیر کالونی سوپور۔

اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 132 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولس اسٹیشن سوپور میں درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ سوپور پولیس عام لوگوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ منشیات یا کسی دوسرے جرائم سے متعلق معلومات قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ کو دیں یا 112 پر ڈائل کریں۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو روکنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ہم کمیونٹی ممبران کو یقین دلاتے ہیں کہ پولیس قانون کے مطابق مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.