ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر میں تین روزہ "وینٹر یوتھ فیسٹیول" منعقد

Winter Youth Festival وینٹر یوتھ فیسٹول میں شریک نواجوانوں نے کہا کہ اس طرح کے ثقافتی پروگرام کافی اہمیت کے حامل ہیں۔ایسے میں فن اور آرٹ میں دلچسپی رکھنے والے بچوں کو اپنی چھپی صلاحیتوں کو ابھارنے کا موقع فراہم ہوتا ہے۔

three-days-winter-youth-festival-orgaised-in-tagore-hall-srinagar
سرینگر میں تین روزہ "وینٹر یوتھ فیسٹیول" منعقد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 10, 2024, 8:25 PM IST

Updated : Feb 10, 2024, 8:47 PM IST

سرینگر میں تین روزہ "وینٹر یوتھ فیسٹیول" منعقد

سرینگر: ایکٹیرز کریٹیو تھیٹر اور اکیڈامی آف آرٹ اینڈ کلچر اینڈ لنگویجز کے باہمی شتراک سے ٹیگور ہال سرینگر میں وینٹر یوتھ فیسٹول کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

"جشن شین" کے نام سے تین روز تک جاری رہنے والے اس کلچرل فیسٹول کے آغاز سے قبل مرحوم فاروق نازکی کو خراج تحسین پیش کرنے کی ایک نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں مرحوم کی زندگی کئی گوشوں پر روشنی ڈالی گئی بعد میں 'کشمیری روف' سے فیسٹول کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔فیسٹول کے پہلے روز مختلف زبانوں میں موسیقی کے الگ الگ رنگ بکھیرے گئے، جبکہ ڈرامہ کے علاوہ مختلف ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔

فیسٹول کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے وہ طلبہ اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جو کہ گلوکاری ،اداکاری اور رقص و موسقیی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔جبکہ اس تمدنی پروگرم میں خاص بچوں کو بھی موقعہ فراہم کیا جارہا ہے تاکہ وہ بھی اپنی فنی صلاحیت ابھار سکے۔

ابھرتے ہوئے نوجوانوں نے مختلف رنگ رنگا پروگرام پیش کرتے ہوئے حاضرین سے کافی داد و تحسین حاصل کی۔"وینٹر یوتھ فیسٹول" میں شریک نواجوانوں نے کہا کہ اس طرح کے ثقافتی پروگرام کافی اہمیت کے حامل ہیں۔ایسے میں فن اور آرٹ میں دلچسپی رکھنے والے بچوں کو اپنی چھپی صلاحیتوں کو ابھارنے موقع فراہم ہوتا ہے۔کلچرل پروگرام میں نوجوانوں نے اپنی مدھر آواز میں نہ صرف کشمیری ،بالی ووڈ نغمے ،پنجابی اور غزلیں گائیے بلکہ اپنے اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں پانچ روزہ تھیٹر فیسٹول کا افتتاح

مشتاق علی خان کی رائے میں نئے آرٹسٹس کو لوگوں کے سامنے رو بروح کرانے کی خاطر اس طرح کے پروگرام کافی اہم رول ادا کرتے ہیں وہیں ایسے پروگرم کے انعقاد سے یہاں کی تہذیب و تمدن اور ثقافت کی عکاسی بھی ہوتی ہے۔

واضح رہے وینٹر یوتھ فیسٹیول پیر تک جاری رہے گا۔ فیسٹول کی افتتاحی تقریب پر کلچرل اکیڈمی کے سابق سیکرٹری ظفر علی منہاس نے مہمان خصوصی، جبکہ مولانا شوکت احمد کینگ نے مہمان ذی وقار کے طور شرکت کی۔وہیں اس موقعے پر فن اود ادب سے وابستہ کئی شخصیات کے علاوہ نامور فنکاروں کے طلباء کی خاصی تعداد بھی ٹیگور ہال موجود تھیں۔

Last Updated : Feb 10, 2024, 8:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.