ETV Bharat / jammu-and-kashmir

معراج العالم پر حضرت بل میں عقیدت مندوں کا سیلاب - معراج العالم کے موقع پر عقیدت مندوں

گرمائی راجدہانی سرینگر میں جمعہ کے دن معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مقدس موقعے پر عقیدت مندوں کا ایک سیلاب حضرت بل میں جمع ہو گیا۔ اس دوران موئے مبارک کے دیدار کے لیے عقیدت مندوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔

معراج العالم کے حوالے سے عقیدت مندوں کا سیلاب حضرت بل میں جمع ہو گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 10, 2024, 12:27 PM IST

Updated : Feb 10, 2024, 1:08 PM IST

معراج العالم پر حضرت بل میں عقیدت مندوں کا سیلاب

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے سرینگر میں معراج العالم کے سلسلے میں روح پرور مجالس کا اہتمام ہوا۔ سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی جہاں نماز جمعے کے بعد زائرین موئے پاک کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔ وادی کشمیر میں جمعہ کے روز معراج العالم کے حوالے سے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں ہزاروں کی تعداد میں زائرین نے شرکت کی۔

سب سے بڑی تقریب شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع آثار شریف درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی جہاں وادی کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے عاشقان رسول (ص) نے روح پرور مجالس میں حصہ لیا۔ درگاہ حضرت بل میں نماز جمعہ کے بعد عاشقان رسول (ص)موئے مقدس کے دیدار سے بھی فیضیاب ہوئے۔

درگاہ حضرت بل میں نماز کے اجتماعات میں ہزاروں کی تعداد میں مردو زن نے شرکت کی۔ آثار شریف شہری کلاش پورہ، پنجورہ شوپیاں، جناب صاحب صورہ، تاریخی جامع مسجد سری نگر، زیارت علمدار کشمیر چرار شریف اور دوسری عبادت گاہوں میں بھی روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:معراج النبیﷺ کی نسبت سے پلوامہ میں تقریب منعقد

انتظامیہ نے آثار شریف درگاہ حضرت بل میں زائرین کو ہر ممکن سہولیت پہنچانے کی غرض سے تمام انتظامات کئے تھے جن میں بلا خلل، بجلی، پینے کا صاف پانی، طبی، ٹرانسپورٹ، صحت وصفائی کے علاوہ دیگر سہولیات شامل ہیں۔ محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری اوروقف بورڈ نے درگاہ حضرت بل میں زائرین کے لئے طعام کے معقول انتظامات کیے گئے تھے۔ عقیدت مندوں کو درگاہ تک لانے اور لے جانے کے لئے اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایس آر ٹی سی) نے دیر رات تک ٹرانسپورٹ سہولیت دستیاب کی تھی

Last Updated : Feb 10, 2024, 1:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.