ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا - Thousands Throng Dargah Hazratbal

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 2, 2024, 5:25 PM IST

Majlis Held In Dargah Hazratbal وادی کے اطراف و اکناف میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم شہادت پر روح پرور مجالس کا اہتمام ہوا۔ درگاہوں، امام بارگاہوں اور خانقاہوں میں رات بھر شب خوانی کی گئی۔درگاہ حضرت بل میں نماز ظہرین پر زائرین موئے مقدس (ص)کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔

جموں و کشمیر میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

سرینگر: جموں و کشمیر میں پیر کے روز حضرت علی (رض) کا یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔اس حوالے سے درگاہوں، امام بارگاہوں اور خانقاہوں میں روح پرور مجالس کا اہتمام ہوا۔ جھیل ڈل کے کناروں پر واقع آثار شریف درگاہ حضرت بل میں نماز ظہرین پر لوگوں کی ایک بھاری تعداد نے باجماعت نماز کی ادائیگی کے بعد موئے مقدس (ص ) کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔

دریں اثنا حضرت علی (رض ) کے یوم شہادت کی مناسبت سے شیعہ آبادی والے علاقوں میں بھی رات بھر شب خوانی کا اہتمام ہوا۔جبکہ سری نگر، بارہمولہ، بانڈی پورہ،بڈگام،پلوامہ سمیت تمام اضلاع میں مختلف چھوٹی بڑی مجالسوں اور جلوسوں کا انعقاد ہوا جہاں قرآن خوانی،نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کے علاوہ شبیہ تابوت کے جلوس برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:Dargah Hazratbal شب معراج کے موقع پر درگاہ حضرت بل میں رات بھر مجلس کا اہتمام

سری نگر میں عزاداروں کی ایک عظیم الشان مجلس منعقد ہوئی جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر علماءنے حضرت علی (رض) کے فضائل، اوصاف ، کمالات اور دین کے تئیں ان کی خدمات کو اجاگر کیا۔

حضرت علی (رض)کی شہادت کی مناسبت سے وادی کے مساجدوں،امام بارگاہوں،درگاہوں میں عزاداری کی مجلسیں منعقد ہوئیں جن میں عقیدتمندوں نے شرکت کرکے حضرت علی(رض) کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.