ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پانی کی تلاش میں نکلے تھے گھر کے چار افراد حادثے کے ہوئے شکار، جنازے میں لوگوں کی بھیڑ امڈی - tragic road accident in Rajpora - TRAGIC ROAD ACCIDENT IN RAJPORA

ہندواڑہ کے راجوار گاؤں میں گزشتہ شب ایک دلدوز حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت سے علاقے میں ماتم کا ماحول ہے۔ اس واقعے کے خلاف لوگوں کا ایک بڑا ہجوم سڑک پر نکل آیا اور حکام کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پانی کی تلاش میں نکلے تھے گھر کے چار افراد حادثے کے ہوئے شکار،جنازے میں لوگوں کی بھیڑ امڈی
پانی کی تلاش میں نکلے تھے گھر کے چار افراد حادثے کے ہوئے شکار،جنازے میں لوگوں کی بھیڑ امڈی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 9, 2024, 8:04 PM IST

ہندواڑہ: شمالی کشمیر کے ہندواڑہ کے راجوار گاؤں میں گزشتہ رات اس وقت ایک افسوناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد موت کے آغوش میں چلے گئے۔ متاثرین میں غلام رسول بٹ، ان کا بیٹا طاہر احمد بٹ، ان کی دو بیٹیاں رفعت آرا اور شبنم آرا اپنی زندگی کی جنگ ہار گئی۔

پانی کی تلاش میں نکلے تھے گھر کے چار افراد حادثے کے ہوئے شکار،جنازے میں لوگوں کی بھیڑ امڈی (etv bharat)

غورطلب ہے کہ راجپورہ علاقے میں پانی کی قلت ہے۔ پینے کا پانی لانے کے لیے مذکورہ خاندان کے چار افراد باپ، بیٹا اور دو بیٹاں ایک گاڑی (JK 014620) میں پانی لانے گئے تھے۔اس دوران ان کی گاڑی کو ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ۔گاڑی ایک کھائی میں گرگئی ۔اس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی ازجاں ہوگئے۔

تشویشناک حالت میں تمام لوگوں کو نزدیکی ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ جب حادثے کے شکار افراد کی لاشیں کے گھر پہنچی تو یہاں کہرام مچ گیا۔ لوگوں کا ہجوم آمڈ پڑا۔ راجوار کے رہائشیوں نے اپنے گاؤں میں جاری پانی کے بحران کو اجاگر کرتے ہوئے انتظامیہ سے مایوسی و ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

بار بار احتجاج اور پینے کے پانی کی قلت کو دور کرنے کی اپیل کے باوجود اس گاؤں میں پینے کے پانی کا بحران ہے۔ گاوں والوں کا دعویٰ ہے کہ ان کی درخواستوں پر کان نہیں دھرے گئے اور نہ ہی محکمہ جل شکتی انتظامیہ نے ان کی طرف خاصی توجہ دی۔ ان کا مؤقف ہے کہ اگر انتظامیہ ان کے تحفظات اور ان کی یہ پانی کی پریشانی دور کرتی ہوتی تو شاید یہ المناک حادثہ پیش نہیں آتا۔ مقامی باشندے جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت حکومت کے دعووں پر بھی تنقید کرتی ہے۔اس میں وادی کشمیر میں ہر گھر کو پانی کی سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ ایک مزاق ہے۔

دیہاتیوں کے مطابق، یہ وعدہ ان کے علاقے میں ادھورا ہے۔ انہوں نے کہا بار بار اپیلوں گزرشات کے باجود بھی حکام نے کوئی توجہ طلب نہیں کی اگر چہ کئی بار میڈیا ٹی وی چنلوں پر بھی اسے مسلے کو دہریا گیا ۔تاحال اس راجپورہ میں پانی کا انتظامیہ نہیں کیا گیا۔ اس مسلے کو لیکرراجپورہ کے لوگ نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان چاروں لاشوں کو ایک طرف رکھ کر سڑک پر دھرنا دیا اور پانی کی مانگ کی۔

اس موقع پر اگر چہ ایڈمنسٹریشن کے تمام افسران موجود تھے لیکن جو ہونا تھا وہ ہوچکا تھا احتجاج پر بیٹھے لوگوں کو سلجانے اور ان کو یقین دلانے کےلئے اے ڈی سی ہندوارہ نے ان تمام لوگوں کو سمجھا کر انکے لئے پلاسٹک ٹینکوں کا انتظام کیا اور پانی کے ٹینکرس گاوں میں پہنچائیں اس دوران اے ڈی سی ہندوارہ نے انہیں ایک ماہ کا وقت مانگا اور فوری پانی کے فراہمی کےلئے پانی کے ٹینکوں کا انتظام کیا اور گاڑیوں کے زریعے یہاں پانی پہنچانے کی عمل شروع کرایا۔

یہ بھی پڑھیں:زوجیلا میں گاڑی پر بھاری بھرکم پتھر گرنے سے بچی سمیت تین افراد جاں بحق

اس دوران اے ڈی سی ہندوارہ نے ریڈ کراس فنڈ سے ایک لاکھ روپے فوری امداد کرائی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کپوارہ ۔ایس ایس پی ہندوارہ اور تمام ایڈمنسٹریشن نے راجپورہ کا دورہ کرکے غم زدہ خاندان کے ساتھ یکجہتی اور علاقے میں پانی کی فراہمی کا یقین دلایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.