ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر میں سیکولر حکومت ہوگی اور پی ڈی پی اس کا حصہ ہوگی: محبوبہ مفتی - Assembly Election 2024

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے جموں میں ریلی کی۔ اس دوران انہوں نے عوام سے پی ڈی پی امیدوار آدتیہ گپتا کی حمایت میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے عوام ووٹ ڈال رہی ہے اس سے یہ اندازہ ہو رہا ہے کہ جموں و کشمیر میں ایک سیکولر حکومت بنے گی اور پی ڈی پی اس کا حصہ ہوگی۔

جموں و کشمیر میں سیکولر حکومت ہوگی: محبوبہ مفتی
جموں و کشمیر میں سیکولر حکومت ہوگی: محبوبہ مفتی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2024, 10:28 AM IST

جموں: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے کسی بھی سیکولر حکومت کی حمایت کرے گی۔ پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے یہ بات جموں میں پارٹی امیدوار کی حمایت میں منعقدہ روڈ شو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے اور دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں ایک سیکولر حکومت بنے گی اور یہ پی ڈی پی کے بغیر نہیں بن سکتی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے کشمیر کے سلسلے میں سیاست کی۔ کشمیر میں جن لوگوں کو بی جے پی جیتنے میں مدد کر رہی ہے ان لوگوں کو نہ صرف پیسہ مل رہا ہے بلکہ انتظامیہ کی حمایت بھی مل رہی ہے۔ ایسے لوگوں کے جلسوں میں آزادی کے نعرے لگتے ہیں لیکن کچھ نہیں کیا جا رہا۔ کشمیر کے ہزاروں لوگ جیلوں میں ہیں، لیکن بی جے پی صرف ان لوگوں کو نکال رہی ہے جن سے اسے امید ہے کہ وہ انتخابات جیت کر حکومت بنانے میں ان کی مدد کریں گے۔

محبوبہ مفتی اسمبلی انتخابات کے درمیان دو روزہ دورے پر پہلی بار جموں پہنچی تھیں۔ انہوں نے سانبہ اور آر ایس پورہ میں جلسوں سے خطاب کیا۔ شام کو پرانے شہر میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے جموں کے لوگوں سے کہا کہ وہ جموں ایسٹ سے پارٹی امیدوار آدتیہ گپتا کی حمایت کریں اور بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔

روڈ شو کا آغاز پریڈ سے ہوا جو مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا رگھوناتھ بازار پہنچا۔ اس دوران عوام اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

محبوبہ مفتی نے لوگوں سے بی جے پی کے نظریہ کے خلاف ووٹ دینے کی اپیل کی۔ قبل ازیں آر ایس پورہ میں منعقدہ جلسہ عام میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی ہندو ۔ مسلم کو تقسیم کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں جموں و کشمیر میں تمام افسران کا تعلق دوسری ریاستوں سے ہے۔ جموں و کشمیر بجلی پیدا کرتا ہے، وہ پورے ملک کو دیتے ہیں۔ ہمیں مہنگے داموں پر بجلی مل رہی ہے۔ اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کی وجہ سے بجلی کے بل آسمان کو چھو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.