رامبن، جموں و کشمیر: ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویژن رامسو کی پنچایت سوجمتنہ کی ایک نوجوان سال لڑکی گزشتہ ماہ سترہ اگست 2024 سے گھر سے جو غائب ہوئی اب تک لاپتہ ہے۔ وہ راکھی کے تہوار کی شاپنگ پر نکلنے کے بعد آج تک گھر واپس نہیں آئی۔ واپس نہ آنے پر والدین کو سخت صدمہ و تشویش ہے۔
ماں باپ کو سخت احساس ہے کہ ان کی بیٹی اتنے عرصہ سے لاپتہ ہے۔ اہل خانہ نے انیس اگست 2024 کو پولیس تھانہ رامبن میں گمشدگی کی درخواست جمع کرائی تھی۔ تاہم تقریباً ڈیڑھ ماہ کا وقت گزرنے کی باوجود ابھی تک ان کی بیٹی کا کچھ پتہ معلوم نہ ہو سکا ہے۔
اس سلسلے میں لڑکی کے والدین اور لڑکی کے بھائی نے ضلع پولیس انتظامیہ سے گزراش کی ہے کہ ان کی لاپتہ بیٹی کو کھوجنے میں پولیس کے اہلکار جلد کارروائی کریں۔ گھر میں والدین بھائی و رشتہ دار سخت مایوسی کے شکار ہیں کہ ان کی بیٹی اتنے وقت سے لاپتہ ہے۔ لیکن پولیس تھانہ رامبن میں بیانات درج کرنے کے باوجود ابھی تک تسلی بخش کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ جس کے سبب وہ سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ علاقہ رامبن ( جموں ) سے لاپتہ لڑکی کے والدین نے پولیس چیف سے درخواست کی ہے کہ ضلع ہیڈ کوارٹر رامبن سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کا سراغ جلد از جلد لگایا جائے۔ تاکہ لڑکی کے والدین اور بھائی و رشتہ داروں کو تسلی ہو سکے۔