ETV Bharat / jammu-and-kashmir

فی فیکسیشن کمیٹی نے سرینگر کے ایک نجی اسکول پر 9 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا - JK Fee Fixation and Regulation Comm - JK FEE FIXATION AND REGULATION COMM

JK Fee Fixation and Regulation Committee: ایف ایف آر سی یعنی فی فیکسیشن کمیٹی کی جانب سے سرینگر کے ایک نجی اسکول پر 9 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ یہ جرمانہ احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر عائد کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ جو بھی احکامات کی تعمیل نہیں کرے گا اور من مانے طریقہ سے فیس وصولی جائے گی اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

The Fee Fixation Committee imposed a fine of over Rs 9 lakh on a private school in Srinagar
فی فیکسیشن کمیٹی نے سرینگر کے ایک نجی اسکول پر 9 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2024, 10:51 AM IST

سرینگر: جموں و کشمیر فیس فکسیشن اینڈ ریگولیشن کمیٹی (ایف ایف آر سی) نے سری ینگر کے ایک نجی اسکول پر احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر 9.60 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے اور دس روز کے اندر مذکورہ اسکول انتظامیہ کو یہ جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایف ایف آر سی کی جانب سے جاری کردہ ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ رواں برس 20 مئی کو منٹو سرکل انگلش میڈیم سینئر سیکنڈری اسکول، آلوچی باغ، سرینگر کے اسکول انتظامیہ پر 3.20 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ جرمانہ ایف آیف آر سی کی جانب سے مقرر کردہ فیس سے زائد رقم کی وصولی بنا پر اسکول انتظامیہ پر عائد کیا گیا ہے۔ ایف ایف آر سی نے کہا کہ یہ مزید ہدایت کی گئی ہے کہ اسکول کا انتظام ایک منتظم کے ہاتھ میں لیا جائے جس کے لیے محکمۂ تعلیم کے انتظامی محکمے کو حکم دینا ضروری تھا۔ حکم نامے کے مطابق مذکورہ اسکول انتظامیہ پہلے ہی 3.20 لاکھ جرمانہ ادا کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔ لہٰذا دوسری مرتبہ ڈیفالٹ کا ارتکاب کرنا، جس میں پچھلے سال کی آمدنی کا 3 فیصد جرمانہ عائد ہوتا ہے۔ اس کے پیش نظر اسکول انتظامیہ کو 10 دنوں کے اندر 9.60 لاکھ روپے ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کمیٹی نے مزید کہا کہ رقم فیس فکسیشن اینڈ ریگولیشن کمیٹی آف پرائیویٹ اسکولز، جے اینڈ کے (ایف ایف آر سی) کے کھاتے میں جمع کرائی جائے گی۔ ایسے میں اگر اسکول انتظامیہ اس حکم کی تعمیل کرنے میں ناکام رہتی ہے تو یہ معاملہ ریگولیشن 12 ذیلی شق (i) کے لحاظ سے زمینی محصول کے بقایا کے طور پر اس رقم کی وصولی کے لیے تحصیلدار ریکوری، سری نگر کو بھیجا جائے گا۔ کمیٹی نے مزید کہا کہ سیکشن 20 سی ذیلی شق (3) کے تحت یہ حق محفوظ رکھتی ہے کہ وہ تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت مقدمہ کے اندراج کے لیے تفتیشی ایجنسی کو بھیجے۔

یہ بھی پڑھیں:

JK Fee Fixation and Regulation Committee عدالت کی طرف رجوع کرنے والے نجی اسکول خود ہی فیس مقرر نہیں کرسکتے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.