ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وادی کے مشہور صوفی بزرگ حضرت فقیر عبدالکریم میر کا پلوامہ میں عرس

وادی کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں عقیدت مندوں نے اس روحانی اور صوفی بزرگ پر عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

وادی کے مشہور صوفی بزرگ حضرت فقیر عبدالکریم میر کا پلوامہ میں عرس
وادی کے مشہور صوفی بزرگ حضرت فقیر عبدالکریم میر کا پلوامہ میں عرس (Image Source: ETV Bharat)

پلوامہ: ضلع پلوامہ کے ڈالی پورہ علاقے میں آج صوفی بزرگ حضرت فقیر عبدالکریم میر کا عرس مبارک ان کی رہائش گاہ ڈالی پورہ پلوامہ میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

عرس کے موقع پر عقیدت مندوں کی طرف سے حسب روایت درود و اذکار، نعت اور مناجات پیش کی گئیں۔ جبکہ مختلف اضلاع سے آئے ہوئے فنکاروں نے صوفی بزرگ حضرت فقیر عبدالکریم میر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

عرس کے دوران صوفی موسیقی کی محفلیں بھی منعقد کی گئیں جس میں مختلف فنکاروں نے حضرت فقیر عبدالکریم میر کا کلام سنا کر لوگوں کو محظوظ کیا۔

وادی کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں عقیدت مندوں نے اس روحانی اور صوفی بزرگ پر عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کے لیے مزار (آستان عالیہ) اور ان کی رہائش گاہ پر حاضری دی۔ پروگرام کے دوران ملک کی امن و ترقی بالخصوص وادی کشمیر کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

حاجی عبدالعزیز میر نے کہا کہ وادی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عقیدت مند ہر سال مشہور صوفی اور روحانی بزرگ حضرت فقیر عبدالکریم میر کا عرس نہایت عقیدت و احترام سے مناتے ہیں اور آئندہ بھی عرس اسی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.