شوپیان: جموں و کشمیر پینتھرز پارٹی کے جنرل سیکریٹری حقیقت سنگھ اور پروویژنل پرسیڈنٹ کشمیر فاروق احمد ڈار نے آج شوپیان ضلع میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ حقیقت سنگھ جو پینتھرز پارٹی کے سرینگر پارلیمانی حلقہ کے امیدوار بھی ہیں نے اننت ناگ راجوری لوک سبھا حلقہ انتخابات موخر کرنے کے فیصلے پرافسوس جتایا اور کہا کہ انکی اور دیگر ریجنل پارٹیز کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتہ جانتا پارٹی کو فائدہ پہنچانے کے لیے یہ انتخابات موخر کئے گئے جسکی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ انتخابی عمل کا قتل ہے۔
یاد رہے کہ کئی سیاسی جماعتوں بشمول بی جے پی، اپنی پارٹی، عوامی کانفرنس اور چند دیگر سماجی تنظیموں نے الیکشن کمیشن کو موسم کا حوالہ دیتے ہوئے اس سیٹ پر الیکشن مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا۔ پی ڈی پی ،نیشنل کانفرنس اور نیشنل پینتھرز پارٹی نے الیکشن مؤخر کرنے کے مطالبہ کو بی جے پی کی ایک سازش قرار دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے منگل کو اننت ناگ-راجوری پارلیمانی حلقے کے لیے ووٹنگ 7 مئی کو مؤخر کرکے 25 مئی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے خطے میں لاجسٹک، مواصلات اور رابطے کی قدرتی رکاوٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ووٹنگ کو مؤخر کیا ہے۔
انہیں سب نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے حقیقت سنگھ نے موجودہ حکومت پر نشانہ سادھا اور کہا کہ عوامی زمہ داریوں سے بچا جا رہا ہے۔ اور اس وقت انتخابات کو ٹالنے کا مطلب بی جے پی اور اس کی الائنس پارٹیاں وقت پہ انتحابات نہ کروا، عوام کا بہت بڑا نقصان کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: