ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور سے لاپتہ شخص کی لاش 22 دن بعد دریائے جہلم سے برآمد - Male dead body found in sopore - MALE DEAD BODY FOUND IN SOPORE

ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں ایک شخص کی بائیس دن کے بعد لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیج دیا ہے۔ مقامی لوگون میں یہ تفتیش پائی جا رہی ہیں کہ آخر جہلم ندی سے اتنی لاشیں کیوںبرآمد ہو رہی ہیں؟

Body recovered from Jhelum River
Body recovered from Jhelum River
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 1:33 PM IST

Updated : Apr 20, 2024, 4:50 PM IST

سوپور: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں گزشتہ 22 دنوں سے لاپتہ ایک شخص کی لاش ہفتہ کی صبح دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت محمد مقبول میر ولد ابوالعزیز میر ساکن ماپن پورہ سوپور کے طور پر کی گئی ہے۔

لاش کو مقامی لوگوں نے کرالٹانگ سوپور علاقے کے قریب دریائے جہلم میں تیرتے ہوئے دیکھا۔ اس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اس حادثے کے بارے میں مطلع کیا جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو طبی قانونی کارروائی کے لیے ضلع اسپتال سوپور بھیج دیا ہے اور قانونی کاروائی کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

DEAD BODY IN SOPORE

اس ضمن میں پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ گزشتہ چند مہینوں سے دراۓ جہلم سے کافی مقامات پر کئی ایک نامعلوم لاشوں کو برآمد کیا گیا ہے انک اپوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ان کے ایلِ خانہ کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔

لوگوں میں اس بات کے لیکر کافی تشویش پائی جاتی ہے کہ آخر جہلم ندی میں اتنی لاشیں کیوں ملتی ہیں۔ اس طرح کے معاملات خودکشی کے ہیں یا پھر اس کے پیچھے کوئی اور دوسری وجوہات ہیں۔ فی الحال پولیس اس کیس کی بھی چھان بین کر رہی ہے۔

Last Updated : Apr 20, 2024, 4:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.