ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل میں تھانہ دیوس کا اہتمام

گاندربل پولیس نے گاندربل کنگن اورکھیر بوانی تھانوں میں تھانہ دیوس کا انعقاد کیا۔ میٹنگوں کی صدارت ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا نے گاندربل اور کنگن تھانوں میں کی جس میں ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام حسن اور ایس ڈی پی او لنکن مظفر جان بھی موجود تھے۔

گاندربل میں تھانہ دیوس کا اہتمام
گاندربل میں تھانہ دیوس کا اہتمام
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 16, 2024, 12:27 PM IST

گاندربل: گاندربل پولیس نے گاندربل کنگن اور کھیر بوانی تھانوں میں تھانہ دیوس کا انعقاد کیا۔ اس دوران میٹنگوں کی صدارت ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا نے گاندربل اور کنگن تھانوں میں کی۔ جس میں ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام حسن اور ایس ڈی پی او لنکن مظفر جان بھی موجود تھے۔

تقریبات کے دوران ایس ایس پی گاندربل نے عوام کی مختلف شکایات سنے اور انہیں یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق ان کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور جلد ازالے کے لیے ان کے مسائل کو متعلقہ محکموں کے سامنے رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ دیوس پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات کو بہتر کرنے کی ایک کوششں ہے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے سے پولیس پر عوام کا اعتماد مضبوط ہوگا۔

مزید پڑھیں: پارلیمنٹ انتخابات سے قبل جموں کا بدلتا ہوا سیاسی منظر نامہ

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے موصوف نے کہا کہ ضلع میں بنیادی سطح پر پولیسنگ کو از سر نو بنایا جائے گا تاکہ پولیس اہلکاروں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو اور لوگوں میں اعتماد پیدا ہو سکے۔ افسران نے کہا کہ تھانہ دیوس پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات کو عام لوگوں کی شکایات سننے اور ان کے ازالے کے لیے ایک اقدام ہے اور مزید کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کو عوامی اعتماد میں اضافے کے لیے لازمی قرار دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.