ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ٹیرر فنڈنگ کیس:ایس آئی اے نے 5 مقامات پر چھاپے کے دوران مجرمانہ مواد ضبط کیا - ٹیرر فنڈنگ کیس

Terror Funding Case ایس آئی اے نے جمعہ کے روز بیک وقت سرینگر اور دہلی میں پانچ مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں انجام دیں۔ چھاپہ کارروائیوں کے دوران موبائل فون، ڈیجیٹل اور مجرمانہ مواد کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔

terror-funding-case-sia-seized-incriminating-materials-during-raids-at-5-locations-in-kashmir-and-delhi
ٹیرر فنڈنگ کیس:ایس آئی اے نے 5 مقامات پر چھاپے کے دوران مجرمانہ مواد ضبط کیا
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 2, 2024, 8:38 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر میں ملیٹینسی کے ماحولیاتی نظام کو تباہ کرنے کے لیے کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی(ایس آئی اے) نے جمعہ کے روز سرینگر اور دہلی میں پانچ مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں انجام دیں۔ایس آئی اے کے مطابق چھاپہ ماری کے دوران موبائل فون، ڈیجیٹل اور مجرمانہ مواد کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔

ایس آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی نے جمعے کے روز سرینگر اور دہلی میں پانچ مقامات پر چھاپے مارے۔
انہوں نے بتایا کہ ایس آئی اے کی خصوصی ٹیموں نے بیک وقت چھاپہ مارے، جس دوران تفتیش سے متعلقہ بینک دستاویزات، جائیدادوں سے متعلق دستاویزات، موبائل فونز، ڈیجیٹل مواد، سم کارڈز وغیرہ کی شکل میں مجرمانہ مواد قبضے میں لے لیا گیا۔

موصوف ترجمان کے مطابق یہ مقدمہ پولیس تھانہ ایس آئی اے کشمیر میں درج کیا گیا۔تحقیقات کے دوران منکشف ہوا کہ قلیل عرصے میں کئی کروڑ روپیہ کا فنڈ اکھٹا کیا گیا ہے اور اس رقم کو کم وقت میں تقسیم کیا گیا تھا، بینک کے ساتھ ٹرانزیکشن نقد کی گئی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آج کے چھاپے اس مقدمے سے متعلق شواہد اکھٹے کرنے کے لئے یو اے پی اے کورٹ سرینگر کی طرف سے جاری کردہ سرچ وارنٹ کی بنیاد پر مارے گئے۔

واضح رہے کہ اس کیس میں چھاپہ ماری کا یہ دوسرا مرحلہ تھا ، اس سے قبل ایس آئی نے دہلی اور کشمیر میں 32 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ترجمان کے مطابق یہ کیس ایس آئی اے کشمیر میں زیر تفتیش ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.