ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں دسویں عالمی یوم یوگا کی تقریب منعقد کی گئی - YOGA DAY IN PULWAMA - YOGA DAY IN PULWAMA

ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی دسواں عالمی یوم یوگا منایا گیا۔ ضلع پلوامہ میں دوہزار سے زائد بچوں نے یوگا میں شرکت کی اور یوگا کے آسن سیکھے۔

پلوامہ میں دسواں یوم یوگا منایا گیا
پلوامہ میں دسواں یوم یوگا منایا گیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 21, 2024, 9:33 AM IST

Updated : Jun 21, 2024, 10:49 AM IST

پلوامہ میں دسویں عالمی یوم یوگا کی تقریب منعقد کی گئی (etv bharat)

پلوامہ: جہاں ملک بھر میں آج دسواں یوگا دن منایا گیا وہی جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھی دسویں بین الاقوامی یوگا دن منایا گیا ہے۔ یوگا دن کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے کیا۔
پروگرام میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسر پلوامہ،آیوش آفسر پلوامہ اور سپورٹس ڈپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ محکمہ آیوش اور دیگر محکموں کے اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ماہرین نے شرکا کو مختلف قسم کے یوگا ورزشیں کروائے تاکہ شرکا کو بنیادی سطح پر یوگا کی اہمیت معلوم ہو سکے۔ماہرین نے کہا یوگا محض ایک جسمانی سرگرمی نہیں ہے بلکہ یہ ایک قدیم جسمانی، ذہنی اور روحانی عمل ہے جس سے انسان کو کافی فائدہ حاصل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا مستقل یوگا کرنے سے انسان کی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں، جسم میں لچک پیدا ہوتی ہے، خون کا دوران بڑھتا ہے اور بلڈپریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا یوگا قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور وزن کو کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔روزانہ یوگا کرنے سے انسان کسی بھی طرح کے دباؤ سے محفوظ رہ سکتا ہے اور ایک متوازن صحت مند طرززندگی گزارتا ہے جوکہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:آج عالمی یوم یوگ، سری نگر میں پی ایم مودی کی سربراہی میں منعد کی گئی مرکزی تقریب - PM MODI IN YOGA DAY MAIN FUNCTION

ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگوں سے کہا کہ وہ یوگا کو اپنا معمول بنائے تاکہ ان کا جسم صحت مند رہنے کے ساتھ ساتھ مضبوط ہو سکے۔جس وجہ سے ہم بیماری کے شکار ہونے سے بچ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا یوگا نہ صرف جسمانی بیماریوں کو دور کر سکتا ہے بلکہ روحانی طور پر بھی انسان کو فاٸدہ پہنچاتا ہے۔اس لئے یوگا کو ہمیں اپنی زندگی کا معمول بنانا چاہیے یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع پلوامہ کے سبھی اسکولوں اور سرکاری اداروں میں بھی یوگا دن کے حوالے سے چھوٹی چھوٹی تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا۔

Last Updated : Jun 21, 2024, 10:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.