ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل سڑک حادثہ میں 15 سالہ لڑکا ہلاک - ganderbal Road Accident - GANDERBAL ROAD ACCIDENT

وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے کرہامہ بائی پاس پر اتوار کو ایک سڑک حادثے میں ایک 15 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔ متوفی کی شناخت حذیف شفیع ولد محمد شفیع گنائی کے بطور ہوئی۔

teenager-killed-in-ganderbal-road-accident
گاندربل سڑک حادثہ میں 15 سالہ لڑکا ہلاک
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 14, 2024, 10:15 PM IST

گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کرہامہ بائی پاس پر اتوار کی سہ پہر ایک المناک سڑک حادثے میں ایک 15 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔ تفصلات کے مطابق حذیف شفیع ولد محمد شفیع گنائی جو کہ کُرہامہ گاندربل کا رہائشی ہے، اس وقت ہلاک ہوگیا جب اسے ایک تیز رفتار سومو نے کُرہامہ بائی پاس پر ٹکر مار دی۔

اگرچہ مقامی لوگوں نے زخمی لڑکے کو فوری طور پر ضلع ہسپتال گاندربل ریفر کیا گیا، تاہم ابتدائی مرہم پٹی کے بعد زخمی نوجوان کو فوری طبی مدد کے لیے سکمز صورہ ریفر کیا گیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔گاندربل پولیس نے معاملے کے حوالے سے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں: اونتی پورہ ٹریفک حادثے میں خاتون ہلاک، آٹھ دیگر زخمی

واضح رہے کہ آج چرسو اونتی پورہ میں ایک سڑک حادثہ میں ایک خاتوں ہلاک جبکہ 8 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں گزشتہ روز ڈوڈہ ضلع کے خانپورہ ٹھاٹھری علاقے میں ایک سڑک حاثہ میں پانچ افراد ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر کے دونوں صوبوں میں ہر سال ٹریفک حادثات میں سینکڑوں افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ٹریفک قوانین سے ناواقفیت اور ان پر عمل درآمد نہ کرنا ٹریفک حادثات کا موجب بنتے ہیں، تاہم لوگوں کا ماننا ہے کہ خستہ حال سڑکیں بھی حادثات کا موجب بنتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.