ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانڈی پورہ، خستہ حال سڑک سے عوام کو مشکلات درپیش - Bandipora Road in Shambles - BANDIPORA ROAD IN SHAMBLES

بانڈی پورہ ضلع میں سملر - کڈارہ سڑک کی سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے لوگوں نے حکام سے چال کلومیٹر طویل سڑک کی جلد میگڈمائزیشن کا مطالبہ کیا ہے۔

بانڈی پورہ کی سملر کڈارہ سڑک انتہائی خستہ
بانڈی پورہ کی سملر کڈارہ سڑک انتہائی خستہ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 27, 2024, 8:06 PM IST

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں سملر، کدارہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بہتر رابطہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے بے حد مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی کے سبب انہیں روزانہ گوناں گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور سڑک پر جگہ جگہ بڑے اور گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جن میں جمع پانی اور کیچڑ راہگیروں کے لیے پریشانیوں کا باعث بنا ہوا ہے۔

بانڈی پورہ کی سملر کڈارہ سڑک انتہائی خستہ (ETV Bharat)

’’سڑک کی مرمت میں ناکامی‘‘ کے حوالہ سے سملر کے باشندوں نے پی ایم جی ایس وائی محکمہ کے تئیں سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ لوگوں کے مطابق محکمہ کی جانب سے سڑک کی مرمت میں ناکامی کے باعث طویل عرصے سے سملر اور کڈارہ علاقوں میں رہائش پذیر ہزاروں افراد مصائب جھیل رہے ہیں جس سے دونوں دیہات کے مکین متاثر ہوئے ہیں۔

لوگوں نے بتایا کہ سملر سے کڑارہ تک 4 کلو میٹر طویل سڑک کی حالت اس قدر خستہ ہو چکی ہے کہ انہیں ایمرجنسی کے دوران مریضوں یا حاملہ خواتین کو کندھوں یا چارپائی پر اٹھا کر نزدیکی سڑک تک پہنچانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’خستہ حال سڑک پر ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں کو بھی پریشانیوں سے جوجھنا پڑتا ہے۔‘‘ انہوں نے پی ایم جی ایس وائی محکمہ کے علاوہ ضلع انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’کئی بار حکام تک سڑک کی مرمت اور میگڈمائزیشن کے حوالہ سے گزارشات کی گئیں جنہیں ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ: رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے لوگ پریشان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.