ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سال 2024 کی وہ کامیاب کشمیری خاتون کاروباری جن کے کام کی وزیراعظم نے بھی ستائش کی - KASHMIRI WOMEN ENTREPRENEURS 2024

خواتین کے کاروباری ادارے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرکے معاشرے میں ایک نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

KASHMIRI WOMEN ENTREPRENEURS 2024
سال 2024 کی وہ کامیاب کشمیری خاتون کاروباری جن کے کام کی وزیراعظم نے بھی ستائش کی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 9, 2024, 6:06 PM IST

Updated : Dec 9, 2024, 10:54 PM IST

سری نگر: کاروباری کے طور خواتین کی بڑھتی ہوئی موجودگی ملک میں اہم کاروبار اور اقتصادی ترقی کی وجہ سے ہے۔ خواتین کے کاروباری ادارے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرکے معاشرے میں ایک نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایسے میں جموں و کشمیر میں حکومت کی مختلف اسکیمیں خواتین کی کاروباری صلاحیت کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ ان جامع پروگراموں کا مقصد یونین ٹیریٹری میں خواتین کاروباریوں کے لیے مدد، تربیت اور مواقع فراہم کرنا ہے۔

ایک نوجوان خاتون کاروباری ثانیہ زہرا، جن کا تعلق سری نگر کے بالہامہ علاقے سے ہے۔ وہ شہد کی مکھیاں پالنے کا کام کررہی ہیں۔ ثانیہ اپنے اس کاروبار سے ہر سال کئی کوئنٹل شہد فراہم کر کے ایک اچھی رقم کما کر ایک کامیاب کاروباری خاتون کے طور پر ابھر رہی ہیں۔

اس حوالے سے ثانیہ نے کہا کہ بے شمار چیلنجوں کے باوجود انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور اپنا کام تندہی سے جاری رکھا۔ ثانیہ نے کہا کہ اگر ان کے خاندان نے ان کا ساتھ نہ دیا ہوتا تو اسے جاری رکھنا مشکل ہوتا۔

ثانیہ کا خیال ہے کہ کشمیر میں ایک خاتون کے طور پر کام کرنا کافی چیلنجنگ ہے، کیونکہ زیادہ لوگ حوصلہ افزائی کے بجائے حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔ تاہم صورتحال بتدریج تبدیل ہو رہی ہے اور خواتین مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔

اسی طرح سری نگر کی ایک اور نوجوان کاروباری مدیحہ طلعت کی اڑان بھی باعث تحریک ہے۔ مدیحہ، لیوینڈر، خوبانی اور دیگر قدرتی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے صابن، خوبصورت مصنوعات اور ضروری تیل بناتی ہیں۔ مدیحہ کہتی ہیں انٹرپرینیورشپ خواتین کو معاشی بااختیار بنانے اور مساوات کے لیے سب سے اہم راستے کے طور پر بڑے پیمانے پر پہچانا جاتا ہے۔

ایک اور خاتون بتول اعجاز، جن کا تعلق تو پاکستان کے شہر کراچی سے ہے مگر شادی کے بعد وہ کشمیر میں مقیم ہیں۔ جہاں انھوں نے شروع میں چھوٹے پیمانے سے پاکستانی پکوان فراہم کرنا شروع کی۔ تاہم لوگوں نے ان کے بنائے ہوئے کھانوں کو پسند کیا اور لوگوں کے مثبت ردعمل کے پیش نظر حال ہی میں بتول اعجاز نے سری نگر میں اپنا ایک ریستوران بھی کھولا ہے۔

بتول کہتی ہیں کہ میرے خاص ڈیشز میں 'چپلی کباب' ہے۔ جس کی وجہ سے میں یہاں چپلی کباب دیدی کے نام سے بھی جانی جاتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے اپنے روایتی پکوان ہیں، خاص کر کشمیری وزوان ہے، جس کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ہے۔ اس بیچ اپنے پکوان لے کر لوگوں کے پاس متعارف کرانا، ان کے سامنے اپنی چیز کو رکھنا، یہ میرے لیے واقعی ایک بڑا چلیج تھا۔ تاہم میں جانتی تھی اگر کسی کے دل میں جگہ بنانی ہے تو اس کا اعتبار جیتنا ہوگا۔

ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والی ایک کاروباری خاتون اقرا نذیر نے اے آئی پر مبنی ایپ دعوت بک کا آغاز کیا ہے۔ یہ شادیوں کے طریقے کو تبدیل کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔ آئی ٹی کی ڈگری مکمل کرنے اور مختلف کمپنیوں میں تجربہ حاصل کرنے کے بعد اقرا نے شادی کی منصوبہ بندی کے لیے زیادہ موثر انداز کی ضرورت کی نشاندہی کی۔ اس کی وجہ سے وہ اس اختراعی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو تیار کر سکیں۔

ایسے میں وادی کشمیر میں بھی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں اور نہ صرف تعلیم، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، فن، ادب، آرٹ اور کھیل کود میں اپنا نام روشن کر رہی ہیں۔ بلکہ اب کامیاب کاروباری کے طور پر بھی سامنے آرہی ہیں۔

امسال ملک کے وزیر اعظم نریندد مودی نے اپنے کشمیر دورے کے دوران ان چند کامیاب خاتون کاروباریوں سے بھی بات چیت کی، جو کہ اس وقت نہ صرف خود روزگار کما رہی ہیں بلکہ دوسروں کو بھی روزگار دینے کی اہل بن گئیں ہیں۔ ان میں جن خوش قسمت خاتون کاروباریوں کو وزیر اعظم کے ساتھ بات کرنے کا موقع ملا، انہیں میں سے سری نگر سے تعلق رکھنے والی احتشام مجید بٹ بھی ہیں۔

احتشام نے بیکینگ کا پیشہ اختیار کیا اور آج کی تاریخ میں ان کی ماہانہ آمدن تقریبا دو لاکھ روپے ہے۔ انہوں نے فوڈ ٹیکنالوجی میں ڈپلومہ کیا ہے۔ ایسے میں انہوں نے سرکاری نوکری کے بجائے خود روزگار کمانے کو ترجیح دی۔ اس طرح یہ بہتر اور باعزت طریقے سے نہ صرف خود روزگار ہیں بلکہ دوسروں کو بھی روزگار دینے کے لائق بن چکی ہے۔

وہیں گاندربل ضلع سے تعلق رکھنے والی ڈیری شعبے سے وابستہ حمیدہ بانو کو بھی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کرنے اور بطور کاروباری اپنے تجربات شیئر کرنے کا موقع ملا۔ حمید نے این آر ایل ایم کے تحت گائے پالن سے دودھ کی پیداوار میں نمایاں کامیابی پائی ہے۔ ایک گائے سے انہوں نے اپنے ڈیری فارم کی شروعات کی تھی اور آج حمیدہ کئی علاقوں میں دودھ سپلائی کر کے اچھا خاصا منافع کماتی ہیں۔

اُس موقع پر وزیر اعظم نے ان دونوں کامیاب خاتون کاروباریوں کی لگن، تندہی اور محنت کی ستائش کی تھی اور کاروبار میں توسیع کی خاطر سرکار کی جانب سے مزید تعاون کی پیش کش بھی کی تھی۔ ان کامیاب خاتون کاروباریوں کی رائے میں اگر عورت خود اعتمادی اور اپنے دائرے اختیار میں رہ کر کسی بھی شعبہ میں اپنی قسمت آزمائی کریں گی، تو کامیابی ضرور اس کا مقدر بن جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

مگس بانی میں منفرد مقام حاصل کرنے والی کشمیری خاتون ثانیہ زہرہ، خاص رپورٹ

Last Updated : Dec 9, 2024, 10:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.