ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال اور رمبن میں ووٹنگ کے لئے سخت انتظامات، پولنگ پارٹیاں روانہ - JK Assembly elction 2024 - JK ASSEMBLY ELCTION 2024

جموں و کشمیر کے سات اضلاع کے ووٹر 10 سال میں پہلی بار اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالیں گے کیونکہ بدھ کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ووٹنگ کے پہلے مرحلے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جموں خطہ کے تین اضلاع اور وادی کشمیر کے چار اضلاع کی 24 نشستوں پر 23 لاکھ سے زیادہ ووٹر 219 امیدواروں بشمول 90 آزاد امیدواروں کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ترال اور رمبن میں ووٹنگ کے لئے سخت انتظامات، پولنگ پارٹیاں روانہ
ترال اور رمبن میں ووٹنگ کے لئے سخت انتظامات، پولنگ پارٹیاں روانہ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 17, 2024, 10:21 PM IST

ترال: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں اور انتخابی عملے اور مشینری کو مقررہ پولنگ اسٹیشنز پر انتہای سیکورٹی پہرے میں روانہ کیا گیا ہے- پورے ترال میں جہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں وہیں آج دن بھر الیکشن ڈیوٹی پر تعینات ملازمین کو ووٹنگ مشینوں کے ہمراہ روانہ کیا گیا۔ حلقہ انتخاب ترال کے لیے ایک سو سولہ پولنگ اسٹیشن بناے گیے ہیں۔ اس حلقے میں اب کی بار نو امیدوار میدان میں ہیں۔ جن میں سے پی ڈی پی کے رفیق احمد نایک، الاینس کے سریندر سنگھ چنئ، آزاد امیدوار ڈاکٹر غلام نبی بٹ اور عوامی اتحاد پارٹی کے ڈاکٹر ہر بخش سنگھ قابل زکر ہیں۔

ادھر ڈسٹرکٹ الیکشن افیسر رامبن بصیرالحق چودھری نے ایس ایس پی رامبن کلبیر سنگھ و ڈپٹی الیکشن افیسر رامبن عبدالجبار و دیگر آفیسر کے ہمراہ پہلے مرحلے کے تحت کل 18 ستمبر 20024 ضلع رامبن کے دو اسمبلی حلقوں رامبن اور بانہال کے دور افراد علاقوں میں اسمبلی انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان پولنگ پارٹیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ضلع رامبن میں 365 پولنگ اسٹیشن قائم۔ کئے گئے ہیں اسمبلی حلقہ رامبن, 54 میں 174 پولینگ اسٹیشن اور اسمبلی حلقہ بانہال 55 میں 194 پولینڈ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔ضلع رامبن کے دونوں حلقوں میں کل 2,24,195 ووٹر ہیں جن میں 1,16,009 مرد اور 1,16,009 مستورات ہیں۔ اسمبلی حلقہ رامبن میں کل 98,099 ووٹر ہیں۔ جن میں 50,982 مرد اور 47,116 مستورات ہیں جبکہ اسمبلی حلقہ بانہال میں کل۔ 1,26,096 ووٹر ہیں جن میں 65,027 مرد اور 61,069 مستورات ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.