ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جمہوری عمل سے دور رہنے پر کافی نقصان ہوا: جماعت اسلامی رکن - Lok sabha elections 2024 - LOK SABHA ELECTIONS 2024

ضلع پلوامہ میں 35 سال بعد کئی لوگوں نے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔ یہ تمام لوگ جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جمہوری عمل سے دور رہنے سے کافی نقصان ہوا۔

LOK SABHA ELECTIONS 2024
جماعت اسلامی رکن اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد (Photo: Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 13, 2024, 7:56 PM IST

جماعت اسلامی رکن اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد (Video: Etv Bharat)

پلوامہ: ضلع پلوامہ میں جہاں عام لوگوں نے آج جمہوری عمل میں حصہ لیا، وہیں اس انتحابی عمل میں بزرگ شہریوں، خواتین نے بھی حصہ لیا۔ یہاں نوجوانوں کی ایک اچھی تعداد نے بھی اس انتخابی عمل میں اپنے حق رائے دہی کا استعما کیا۔

ان انتخابات میں آج پہلی بار جماعت اسلامی سے وابستہ افراد نے بھی اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس سلسلے میں ضلع پلوامہ کے چکورہ علاقے سے تعلق رکھنے والا غلام محمد شاہ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سال 1987 میں جمہوری تہوار میں حصہ لیا تھا لیکن اس وقت دھاندلی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے ہمارا جمہوریت سے بھروسہ اٹھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل سے دور رہنے سے ہم نے بہت سے نوجوانوں کو کھویا، انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو جمہوری عمل میں حصہ لینا چاہیے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس علاقے میں 100 سے زائد خاندان ایسے ہے جو جماعت اسلامی سے وابستہ تھے اور اب انہوں نے جمہوری عمل میں حصہ لیا۔

وہیں ضلع پلوامہ کے گوسو علاقے سے تعلق رکھنے والے غلام قادر جو جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں نے بھی آج اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ جبکہ کچھ سوشل میڈیا سائیٹس پر کہا جارہا ہے کہ وہ جماعت اسلامی کے امیر بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.