ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ امسال کے اکتوبر میں بحال ہوسکتا ہے، مرکزی وزیر مملکت - Jammu Kashmir Statehood

مرکزی وزیر مملکت اٹھاولے رام داس کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت اکتوبر ماہ میں جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرے گی اور اکتوبر میں ہی ممکنہ طور اسمبلی انتخابات بھی منعقد ہو سکتے ہیں۔

جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ امسال کے اکتوبر میں بحال ہوسکتا ہے: مرکزی وزیر مملکت
جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ امسال کے اکتوبر میں بحال ہوسکتا ہے: مرکزی وزیر مملکت (Representational Image)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 8, 2024, 5:18 PM IST

سرینگر: وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے جمعرات کو کہا ہے کہ مرکزی سرکار رواں برس اکتوبر سے پہلے جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا اعلان کر سکتا ہے۔ سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’قانون ساز اسمبلی کے انتخابات بھی اکتوبر میں ہو سکتے ہیں۔‘‘ انہوں نے دہرایا کہ ’’وزیر داخلہ نے دفعہ 370 کی منسوخی کے وقت اعلان کیا تھا کہ اسمبلی انتخابات منعقد کیے جائیں گے اور ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا۔‘‘

رام داس نے لوک سبھا انتخابات میں لوگوں کی جانب سے جوق در جوق ووٹ ڈالنے کی ستائش کی اور سرینگر میں جموں کشمیر کے ایل جی منوج سنہا کے ساتھ اپنی نصف گھنٹے کی ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے اٹھاولے نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’بھارت کے لوگ اب کشمیر جانے سے نہیں ڈرتے، پہلے وہ آنا چاہتے تھے لیکن عسکریت پسندی انہیں یہاں آنے سے روک رہی تھی۔‘‘

مرکزی وزیر مملکت نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں ایس سی کو ایک لاکھ سے زائد پری اور پوسٹ میٹرک اسکالر شپ اور 84 ہزار سے زائد او بی سی طلباء کو وظائف دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں ایس سی اور بی سی 8 فیصد ہیں لیکن کشمیر میں ایک بھی ایس سی خاندان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد کشمیر کی سیاسی جماعتیں اسمبلی انتخابات کے لیے پر امید - ECI Srinagar ؑVisit

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.